ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پریانکا نے ’بھارت‘ میں کام کیلئے میری بہن کو ہزار بار فون کیا، سلمان خان

datetime 9  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا نے فلم ’بھارت‘ میں کام کے لیے میری چھوٹی بہن ارپتا خان کو ایک ہزار مرتبہ فون کیا۔گزشتہ دنوں پریانکا چوپڑا نے سلمان خان کے مدمقابل فلم ’بھارت‘ میں کام سے انکار کیا تھا اور فلم کی شوٹنگ سے چند دن قبل ہی کاسٹ سے علیحدہ ہوگئیں تھیں۔سلمان خان بھی پریانکا کی جانب سے اچانک فلم چھوڑنے پر ناراضی ظاہر کی تھی۔

اور اپنے کئی انٹرویوز میں انہوں نے دبے الفاظ میں غصے کا اظہاربھی کیا تھا۔سلو میاں نے اب اپنے ایک انٹرویو میں پریانکا کے فلم چھوڑنے پر کھل کر بات کی ہے اور سارے رازوں سے پردہ کشائی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پریانکا نے بتایا کہ وہ شادی کررہی ہیں جس کے باعث فلم چھوڑ رہی ہیں لیکن میں نے ان سے کہا کہ شادی کے لیے فلم چھوڑنے کی کیا ضرورت ہے؟ شادی کرلو اور جتنے دن کام نہیں کروگی ہم کسی نہ کسی طرح معاملات کو دیکھ لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فلم میں پریانکا کو 75 سے 80 دن کام کرنا تھا جس کے لیے ہم چھٹی دینے کو بھی تیار تھے لیکن پریانکا نے صاف لفظوں میں کام سے انکار کیا۔ایک سوال کے جواب میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ پریانکا نے فلم سائن کرنے سے پہلے ایک ہزار مرتبہ میری چھوٹی بہن ارپتا خان کو فون کرکے کہا کہ میں سلمان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں جب کہ پریانکا نے فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر کو بھی فون کیے کہ فلم میں میرے لیے کوئی کردار ہو تو کاسٹ کیا جائے۔سلو میاں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اجازت کے باوجود پریانکا نے فلم کیوں چھوڑی ہے لیکن میرے نزدیک اس کی 2 وجوہات ہوسکتی ہیں کہ انہیں شادی کرنی ہے یا میرے ساتھ کام ہی نہیں کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پریانکا کے فلم میں کام سے انکار کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ وہ اب بالی وڈ میں کام کرنا نہ چاہتی ہوں اور صرف ہالی وڈ میں ہی کام کی خواہش مند ہوں۔یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا نے سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کو خیرباد کہنے کے بعد امریکی گلوکار نک جونس سے منگنی کی ہے اور جلد ہی ان کی شادی متوقع ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…