پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

دنیا کا پہلا 5 بیک کیمروں والا اسمارٹ فون

datetime 8  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آخر کسی اسمارٹ فون میں کتنے کیمرہ لینس بہت زیادہ محسوس ہوں گے؟ تو اس کا جواب لگتا ہے کہ بہت قریب ہے کیونکہ ایک نئی لیک تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ نوکیا 5 بیک کیمروں والے اسمارٹ فون کو متعارف کرانے کی تیاری کررہی ہے۔ مارکیٹ میں طویل عرصے کے بعد 2016 کے آخر میں ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے نوکیا فونز متعارف کرائے جانے کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔

جس کے دوران مڈرینج اینڈرائیڈ فونز، فیچر فونز اور ماضی کے مقبول فونز کو نئی شکل میں پیش کیا گیا۔  3 بیک کیمروں والا آئی فون سامنے آنے کا امکان؟ مگر اب لگتا ہے کہ یہ کمپنی پہلے حقیقی فلیگ شپ فون کو متعارف کرانے کی خواہشمند ہے اور اسی کی تصویر لیک ہوکر سامنے آئی ہے۔ جو اس لیے بھی حقیقی لگتی ہے کیونکہ تصویر میں یہ 5 کیمروں کا یہ سیٹ اپ زئیسسز کے نام کے ساتھ ہے جو کہ اسمارٹ فونز کیمروں کے لیے نوکیا کی شراکت دار کمپنی ہے۔ ویسے بھی 5 بیک کیمرے والے اسمارٹ فون کی تیاری کچھ زیادہ حیران کن نہیں۔ ہیواوے اپنے فون پی 20 پرو میں پہلے ہی 3 رئیر کیمرے پیش کرچکی ہے اور ایسی افواہیں ہیں کہ ایل جی تین کیمروں والا فون متعارف کرانے والی دوسری کمپنی بنے گی۔ اسی طرح سام سنگ کی جانب سے 4 بیک کیمروں والے اسمارٹ فون کی تیاری کی خبریں بھی گرم ہیں۔   4 بیک کیمروں کے ساتھ نیا سام سنگ اسمارٹ فون ویسے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اگر نوکیا 5 کیمروں والے فون کو متعارف کراتی ہے جو اس معاملے میں دیگر پر بازی لے جائے گی اور ہوسکتا ہے کہ اس کے فیچرز لوگوں کو سام سنگ یا ایپل کے آئی فون کو بھولنے پر مجبور کردیں۔ اس لیک تصویر میں جو فون دکھایا گیا ہے کہ اسے نوکیا 9 قرار دیا جارہا ہے، تاہم ابھی تک کمپنی نے اس بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے جو اسے مصدقہ بناسکے۔ ایسی رپورٹس ماضی میں سامنے آچکی ہیں کہ نوکیا 9 کو اگلے سال کے آغاز پر متعارف کرایا جاسکتا ہے اور یہ اس کمپنی کا پہلا فون ہوگا جس کے ڈسپلے میں فنگرپرنٹ ریڈر نصب کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…