جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کی اپیل کے بعد ڈیم فنڈز میں تیزی سے رقوم جمع ہونا شروع ،چند گھنٹوں میں ہی وہ کام ہوگیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی)وزیراعظم عمران خان کی اپیل کے بعد وزیراعظم و چیف جسٹس ڈیم فنڈز میں مختلف اداروں اور شخصیا ت نے تیزی سے فنڈز جمع کروانے شروع کردیئے، چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے ڈیمز فنڈ میں5کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کو ڈونرز کانفرنس بلانے کی تجویز دی اور کہا کہ تمام پاکستانی ڈیمز فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، پاکستان کو ایک نہیں کئی ڈیمز کی ضرورت ہے۔

جمعہ کو چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے ڈیمز کے فنڈ کیلئے 5کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں۔ وزیراعظم عمران خان کو ڈونرز کانفرنس میں کاروباری شخصیات کو بلایا جائے ۔ رقم دینے والوں کو یقین رکھنا چاہیے کہ پیسہ ڈیمز کیلئے استعمال ہوگا۔ پاکستان کو ایک نہیں کئی ڈیمز کی ضرورت ہے۔ اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر سلمان اقبال نے ڈیمز فنڈز کے لیے ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے ڈیمز فنڈ کے لیے چیف جسٹس، وزیر اعظم کا ساتھ دیں۔سلمان اقبال نے کہا کہ اے آر وائی نیٹ ورک واحد ادارہ ہے جو ڈیمز فنڈ کے لیے ٹیلی تھون بھی کرچکا ہے، پاکستانیوں نے اے ار وائی نیٹ ورک کی ٹیلی تھون میں کروڑوں روپے دینے کے وعدے کیے۔صدر اے آر وائی نیٹ ورک نے کہا کہ رقم زیادہ نہیں ہے مگر مقصد بہت بڑا ہے، یہ فنڈ ملک کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سلمان اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خطیر رقم عطیہ کرنے پر سلمان اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سلمان اقبال کا اقدام متاثر کن ہے۔فیصل جاوید نے کہا کہ سلمان اقبال نے بڑا عطیہ دے کر تمام پاکستانیوں کو کچھ کرنے کی تحریک دی ہے، سلمان اقبال کا اقدام سب کے لیے مشعل راہ ہے۔ دوسری جانب 7ستمبرکو وزیراعظم کی اپیل سے قبل سپریم کورٹ کی ویب سائیٹ پر دیئے گئے اعدادوشمار کے مطابق چیف جسٹس ڈیم فنڈز کی رقم ایک ارب ستانوے کروڑ چھبیس لاکھ تینتالیس ہزار پانچ سو بیس روپے تک جا پہنچی تھی ۔ جبکہ اس میں اگر سلمان اقبال اور ملک ریاض کی اعلان کردہ رقم اس میں جمع کی جائے تو یہ رقم تقریباً دوارب تین کروڑ پچاس لاکھ سے زیادہ بنتی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…