بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

انڈہ پہلے آیا یا مرغی؟ سائنسدانوں نے آخر کار جواب ڈھونڈ ہی لیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2018 |

آسٹریلیا،کوئنزلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)  ہزاروں سال سے لوگوں کے درمیان ایک سوال مباحثے کا باعث بنا ہوا ہے اور وہ ہے کہ انڈہ پہلے آیا یا مرغی؟ اور اب آخرکار سائنسدانوں نے اس کا تلاش کرلیا ہے۔ اور یہ جواب آپ کو دنگ یا ہوسکتا ہے کہ پہلے سے زیادہ الجھن کا شکار کردے۔ فرانس کے NÉEL انسٹیٹوٹ اور آسٹریلیا کی کوئنزلینڈ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں ماہرین طبیعات

نے سوال کا جواب دیاجو کہ سب سے پہلے 3 ہزار سال قدیم یونان میں سامنے آیا تھا۔ دنیا بھر میں کچھ حلقوں کا اصرار ہے کہ انڈہ پہلے آیا جبکہ دیگر مرغی پر زور دیتے ہیں مگر ماہرین طبعیات کے مطابق درحقیقت یہ دونوں ہی پہلے آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سوال کا جواب کوانٹم فزکس میں چھپا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوانٹم فزکس میں وجوہات اور اثرات ہمیشہ ہی سادہ یا سہل نہیں ہوتے۔ ان کے بقول کوانٹم فزکس میں ایونٹس کسی ترتیب کے بغیر پیش آتے ہیں اور تحقیق کے دوران تجربات سے ثابت ہوا کہ انڈے اور مرغی کی تخلیق دونوں ہی پہلے ہوئے، جسے indefinite causal order قرار دیا جاسکتا ہے، اور یہ ایسا نہیں جو روزمرہ کی زندگی میں ہمارے مشاہدے میں آئے۔ سائنسدانوں نے لیبارٹری میں فوٹوز کو استعمال کرکے ایک ڈیوائس فوٹونک کوانٹم کی مدد سے اپنے نظریے کی درستگی کے تجربات کیے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ اس ڈیوائس نے ایونٹس کی ترتیب، روشنی کی ساخت کی تشکیل وغیرہ کا نوٹس کیا، جس کے لیے تقطیب (polarization) پر انحصار کیا گیا، جس سے انہیں اپنا خیال درست ثابت کرنے کا موقع مل گیا۔ اگر اس تحقیق کو سمجھنے میں مشکل کا سامنا ہے تو فکرمند مت ہوں کیونکہ کوانٹم فزکس اکثر افراد کے لیے سمجھنا آسان نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…