اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

ایک رات کی نیند کی کمی سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،طبعی تحقیق

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاپان(مانیٹرنگ ڈیسک) محض ایک رات کی نیند متاثر ہونے سے بھی ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ بات جاپان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ٹوہو یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک رات کی نیند کی کمی جگر کی گلوکوز بنانے اور انسولین کو پراسیس کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرکے میٹابولک امراض جیسے جگر پر چربی چڑھنے۔

اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ تحقیق کے دوران چوہوں پر کیے گئے تجربات سے معلوم ہوا کہ نیند کی کمی سے بلڈ گلوکوز کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوجاتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ ایک رات کی نیند متاثر ہونے سے بھی چوہوں کے جگر میں چربی کی سطح میں اضافہ دیکھا گیا، جگر میں چربی بڑھنا انسولین کی مزاحمت یا جسم کا اسے پراسیس نہ کرنے کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیند کی کمی سے ایسے انزائمے بدل جاتے ہیں جو جگر میں میٹابولزم کو ریگولیٹ کرتے ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج امریکن جرنل آف فزیولوجی میں شائع ہوئے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ طبی مطالعہ جات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ نیند کی کمی یا زیادتی شریانوں کی اکڑن، دل کے دورے، فالج، ہارٹ فیلیئر سمیت شریانوں سے جڑے متعدد امراض کا خطرہ بڑھانے والا عنصر ہے۔ محققین کے مطابق نیند اور ان تمام امراض کے تعلق کے حوالے سے ابھی کچھ واضح نہیں مگر ہم جانتے ہیں کہ نیند حیاتیاتی عمل جیسے گلوکوز میٹابولزم، بلڈ پریشر اور ورم کے لیے بہت اہم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…