صنعاء (انٹرنیشنل ڈیسک)یمن میں قانونی حکومت کی عمل داری کے قیام کے لیے کوشاں عرب اتحاد نے کہا ہے کہ اس نے حوثی ملیشیا کو سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں امن مذاکرات میں شرکت کے لیے جانے کی غرض سے ایک طیارہ مہیا کیا تھا مگر انھوں نے اس پیش کش کو مسترد کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی ذرائع نے بتایا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حوثیوں کے اس طیارے کی صنعاء کے ہوائی اڈے
سے پرواز کے لیے اجازت نامہ بھی جاری کردیا تھا ۔انھوں نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ انھیں صنعاء4 سے جنیوا پرواز کے لیے طیارہ مہیا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ان کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔یمنی ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ حوثی وفد اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کو ناکام بنانے کے لیے مبہم وضاحتیں پیش کررہا ہے۔