پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

کیا فاروق ستار واقعی پی ٹی آئی جوائن کر رہے ہیں؟ ایم کیو ایم رہنما نے خود ہی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی) ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی پیشکش سے متعلق کہاہے کہ وہ تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے قریبی دوستوں سے مشاورت کررہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی پیشکش سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی کے بعض اراکین نے دعوت دی ہے کہ تحریک انصاف کا حصہ بن جائیں، تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق قریبی دوستوں سے مشاورت کررہا ہوں۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھاکہ عارف علوی کے صدر منتخب ہونے کے بعد این اے 247 کی نشست خالی ہونے جارہی ہے اور تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ این اے 247 پر میں کھڑا ہو جاؤں۔فاروق ستار نے اپنی پٹیشن سے متعلق بتایا کہ الیکشن کمیشن میں بڑی سیاسی جماعتوں کے بے لگام انتخابی اخراجات پر درخواست دی ہے، قومی اسمبلی کے رکن کے اخراجات 40 لاکھ رکھے گئے ہیں، سیاسی جماعتیں لاکھوں اور کروڑوں روپے خرچ کردیتی ہیں، اس طرح امیدوار کو عام انتخابات میں یکساں مواقع نہیں مل پاتے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…