بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

نوازشریف کا دہشت گردی کیخلاف بڑا اعلان، کابل میں افغان صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

datetime 12  مئی‬‮  2015 |

کابل (نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد نواز شریف نے فغان طالبان کی جانب سے تشددمیں اضافے اور آپریشن عزم کے نام سے کئے جانیوالے حملوں کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ افغانستان کو غیرمستحکم کرنے کی غرض سے کسی بھی عسکریت پسند یا گروپ کی جانب سے کی جانیوالی کی کوشش کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا ۔دہشتگردوں کی تلاش کی جانے والی پناہ گاہوں کو براہ راست کارروائی کے ذریعے ختم کر دیا جائیگا۔ افغانستان کے دشمن پاکستان کے دوست نہیں ہو سکتے۔ پاکستان افغان پولیس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے اقدامات کریگا ۔یقین ہے ہم اپنے پختہ عزم اورجامع ومربوط حکمت عملی کے ذریعے دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں کامیاب ہونگے۔ افغانستان میں پائیدار امن بین الافغان مفاہمتی عمل کے بغیر صرف خواب رہے گا ۔ سرحد کے ساتھ عسکریت پسندوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنانے کیلئے باہمی طور پر متفقہ بنیاد پر مربوط آپریشنز کی منصوبہ بندی کر کے عمل کیا جائیگا ۔کثیر ملکی توانائی منصوبوں پر تیزی سے پیشرفت کی ضرورت ہے ۔ خطے میں امن اور استحکام کے مشترکہ اہداف کیلئے ہم مل کر آگے بڑھتے رہیں گے۔ منگل کو اپنے دورہ کابل کے دورہ افغان صدر اشرف غنی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے افغانستان میں اپنے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں آ کر افغان بھائیوں کے درمیان موجودگی میرے لئے ہمیشہ مسرت کا باعث رہی ہے اور افغانستان آنا میرے لئے اپنے دوسرے گھر میں آنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی عوام کی جانب سے افغان بھائیوں کیلئے نیک خواہشات لے کر آیا ہوں۔ نواز شریف نے کہا کہ ہمارے دلوں میں افغانستان کیلئے ایک خاص مقام ہے کوئی بھی دوسرے دو ملک ایسے نہیں ہیں جن کے درمیان اس قدر زیادہ چیزیں مشترک ہوں ہم دوست ہیں ، ہم بھائی ہیں اور ہم ہر آزمائش اور مصیبت کے وقت ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کھڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات ہر سرحد عبور کر چکے ہیں اور ان تعلقات کو ہمارے مشترکہ مذہب اور ثقافتی روایات کی وجہ سے مزید توانائی میسر آئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم نے دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجز کے حوالے سے وسیع مشاورت کی ہے ہم نے اتفاق کیا ہے کہ خطے کو مصیبت میں ڈالنے والے دہشتگردی کی لعنت سے جامع انداز میں نمٹنے تک امن اور استحکام سراب ہی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم اپنے پختہ عزم ایک جامع اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں کامیاب ہونگے۔ نواز شریف نے کہا کہ ایک پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے سب سے زیادہ مفاد میں ہے۔ ہم افغانستان کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور میں یقین دلاتا ہوں کہ افغانستان کے دشمن پاکستان کے دوست نہیں ہو سکتے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…