جمعرات‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بگ باس سیزن 12 میں بھارتی سنگھ کی دھماکے دار انٹری

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارت کے متنازع شو بگ باس سیزن 12 میں مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ شوہر کے ہمراہ شو میں شامل ہو گئی ہیں۔بھارت کے مشہور ریئلیٹی شو بگ باس سیزن 12 کے شرکاء سے متعلق چند روز قبل کچھ نام سامنے آئے تھے جس میں اداکاروں کے ساتھ عام عوام کی بھی انٹری دیکھنے میں آئی تاہم شو کو مزید چار چاند لگانے کے لئے مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی شہر گوا میں بگ باس سیزن 12 کی تشہیر کے لئے ایک تقریب منعقد کی گئی جہاں بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے اسٹیج پر معروف کامیڈین

بھارتی سنگھ کا اعلان کیا جو کہ بگ باس میں بطور شرکاء اپنے شوہر ہرش لمبچھیا کے ہمراہ شامل ہوں گی۔بھارتی سنگھ کا شومیں شامل ہونے کے حوالے سے کہنا ہے کہ ’کلر ہمارا گھر چلا رہا ہے جب کہ میں ہمیشہ سے ہنسی کی ملکہ ہوں لیکن میں جھگڑالو ملکہ بننا نہیں چاہتی اس لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ ووٹ دیئے گا۔بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے بھی تشہیر کے دوران انکشاف کیا کہ اس سیزن میں میری جگہ شاہ رخ خان پہلی ترجیح تھے لیکن انہوں نے شوٹنگ اور کاندھے کی چوٹ کی وجہ سے معذرت کرلی اور اس بات کا علم مجھے ابھی ہی ہوا ہے جب کہ میں اس میزبانی کے فرائض کے لئے شاہ رخ خان اور کلر ٹی وی کا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…