منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

مس ورلڈ کا مقابلہ چین کے شہر سانیا میں نومبر اور دسمبر میں ہوگا

datetime 5  ستمبر‬‮  2018 |

لندن (شوبز ڈیسک)سارا افتخار مس انگلینڈ کے مقابلے میں حصہ لینے والی پہلی باحجاب امیدوار ہوں گی۔ قانون کی طالبہ سارا افتخار مس انگلینڈ کے مقابلے میں حصہ لینے والے 50 امیدواروں میں شامل ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ ٹائٹل جیتنے والی پہلی مسلم امیدوار بن سکتی ہیں۔مقابلے کے ترجمان اینگی بیسلے نے ڈیلی میل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ صاف ثابت کررہا ہے۔

کہ مس انگلینڈ جس طرح کا انگلینڈ آج ہے اسی کو پیش کررہی ہیں۔مس انگلینڈ کی 20 سالہ مسلم امیدوار پہلے ہی مس ہودرزفیلڈ کا ٹائٹل جیت چکی ہیں اور مس انگلینڈ میں شمالی انگلش مارکیٹ ٹاو?ن کی نمائندگی کررہی ہیں۔سارا افتخار بنیادی طور پر میک اپ آرٹسٹ ہیں اور سوشل میڈیا میں پاکستان کے روایتی لباس میں اپنی تصاویر جاری کرتی رہتی ہیں جبکہ انہوں نے 16 سال کی عمر میں کاروبار شروع کیا تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سارا افتخار نے کہا کہ ‘میں حجاب پہننے والی شاید پہلی خاتون ہوں تاہم میں عام لڑکی ہوں اور مقابلے میں حصہ لینے کے لیے ہم سب کو برابر موقع ملا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر میں خود کو ڈھانپنا اور سادہ لباس پہننا چاہتی ہوں تو یہ ایک مسئلہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ میں بھی دیگر امیدواروں کی طرح ہوں۔خیال رہے کہ مقابلے کا پہلا راونڈ بشمول اسپورٹس بیچ بیوٹی مقابلہ جولائی میں ہوا تھا۔مقابلے میں حصہ لینے والی امیدواروں کے حق میں عوام بھی اپنا ووٹ دے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ مس ورلڈ کا مقابلہ چین کے شہر سانیا میں نومبر اور دسمبر میں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…