جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

افغانستان سے درآمدہ33 اشیا کی ویلیوایشن بڑھانے کی تجویز

datetime 12  مئی‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) افغانستان سے پاکستان کے لیے درآمد ہونے والے تازہ پھلوں، ڈرائی فروٹ، سبزیوں،جڑی بوٹیوں، گائے اور بھینسوں کی کھالوں سمیت 33 اشیا کی درا?مدہ ویلیوایشن کی شرح میں 30فیصد اضافے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ تجویز ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پشاور کی جانب سے پیش کی گئی ہے تاہم خیبر پختونخوا چیمبرآف کامرس، فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ اور افغانستان کے ساتھ تجارت سے وابستہ کاروباریوں نے افغانستان سے درآمد ہونے والی مذکورہ اشیا کی ویلیو ایشن 30فیصد بڑھانے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان باہمی تجارت کو فروغ دینے کے تناظر میں ان اشیا کی ویلیوایشن کی شرح میں 10 تا15 فیصد کا اضافہ کیا جائے۔
پاک افغان تجارت کے حوالے سے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز طورخم ڈاکٹر فرید کی صدارت میں لوکل ویلیو ایشن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں بتایا گیا کہ لوکل ویلیو ایشن کمیٹی نے افغانستان سے پاکستان کے لیے درا?مد ہونے والے تازہ پھلوں، ڈرائی فروٹ، تازہ سبزیاں، جڑی بوٹیاں، گائے اور بھینسوں کی کھالوں سمیت دیگر اشیا کی ویلیوایشن کی شرح میں ہر سال 10فیصد اضافے کی منظوری دی تھی لیکن گزشتہ تین سال سے ویلیوایشن کی شرح میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔
لہٰذا رواں سال ان اشیا کی ویلیو ایشن کی شرح میں یکدم 30فیصد اضافہ کیا جائے گا لیکن دوران اجلاس تاجربرادری کے نمائندوں کی جانب سے لوکل ویلیو ایشن کمیٹی کی مذکورہ تجویز سے عدم اتفاق کیا گیا اور کہا گیا کہ یک جنبش قلم ویلیوایشن کی شرح میں30فیصد اضافے سے دونوں ممالک میں قانونی تجارت کی راہ میں رکاوٹیں پیدا ہوں گی اوران اشیا کی ملک میں اسمگلنگ کو فروغ حاصل ہوگا۔ تاجربرادری کے نمائندوں نے مذکورہ اشیا کی ویلیو ایشن میں30 فیصد کی بجائے 10سے 15 فیصد بڑھانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ لوکل ویلیو ایشن کمیٹی میں کسٹمز کے اعلیٰ اور سینئر افسران شامل کیے جائیں جن کے پاس اشیا کی ویلیوکے تعین کا مکمل اختیارہو۔
اجلاس میں فرنٹیئرکسٹمز ایجنٹس گروپ کے چیئرمین اور پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے ڈائریکٹر ضیاءالحق سرحدی، خیبر پختونخوا چیمبر سے فیض محمد فیضی، ممبر ویلیو ایشن کمیٹی خالد شہزاد، ڈپٹی کلکٹر کوہاٹ ڈاکٹر جنید محمود، اسسٹنٹ کلکٹر طورخم اسٹیشن عمیر محمودودیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پرفرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ کے چیئرمین ضیاء الحق سرحدی اور دیگر نے ممبران نے یقین ظاہر کیا کہ لوکل ویلیو ایشن کمیٹی بزنس کمیٹی کی اس تجویز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی اور پاکستان اور افغانستان کی باہمی تجارت میں درپیش مشکلات کو حل کرنے کیلیے اپنا کردار ادا کرے گی۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…