پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کمر درد میں مبتلا ہوں نیب حراست میں ادویات مل رہی ہیں مگر خدشہ ہے کہ ۔۔! فواد حسن فواد عدالت میں پیشی کے دوران رُو پڑے، افسوسناک صورتحال

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے اختیارات سے تجاوز اور آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں ملوث وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کر دی اور انہیں 11 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، دوران سماعت فواد حسن فواد اپنی بیماری کی بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے، فاضل جج نے استفسار کیا کہ آپ کو حراست میں کوئی تکلیف تو نہیں؟ قید تو قید ہوتی ہے مگر کیا آپ کو طبی سہولیات میسر ہیں،

جس پر فواد حسن فواد نے کہا کہ30 سال سے کمر درد میں مبتلا ہوں نیب حراست میں ادویات مل رہی ہیں مگر خدشہ ہے کہ شوگر نہ ہو جائے عدالت میں پراسکیوٹر نیب نے کہا کہ فواد حسن فواد سے تفتیش کے دوران کئی اہم انکشافات ہوئے ہیں جبکہ فواد حسن فواد کے وکیل کا کہنا تھا کہ پیرا گون کو ٹھیکہ نہیں دیا احد چیمہ کے ریفرنس میں فواد حسن فواد کا ذکر نہیں، تاہم عدالت نے نیب حکام کی استدعا پر فواد حسن فواد کے جسمانی ریمانڈ میں دس روز کی توسیع کر دی۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…