ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایئرکنڈیشن بھی بند،سرکاری محکموں کے گاڑیوں کے ڈیوٹی اوقات کار کے بعد استعمال ، بچوں کو سکول لانے ، لے جانے سمیت بڑی پابندیاں عائد

datetime 2  ستمبر‬‮  2018 |

پشاور (آن لائن) سرکاری محکموں کے گاڑیوں کے ڈیوٹی اوقات کار کے بعد استعمال کرنے ، بچوں کو سکول لانے ، لے جانے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ خسارے میں کمی لانے ، سادگی اورکفایت شعاری مہم کے لئے 100صفحات پرمشتمل نئی پالیسی تیارکر لی ہے جس کے تحت سرکاری ہیلی کاپٹر کے غیرمتعلقہ افراد کے استعمال پر پابندی عائد ہو گی سرکاری افسران اورملازمین کے سرکاری اخراجات پر بیرون ملک جانے ، بیرون ملک علاج پرپابندی عائد ہو گی نئی سرکاری گاڑیوں کی

خریداری پرپابندی عائد ہو گی 15ستمبرکے بعد ائیرکنڈیشن بند کئے جائینگے ۔اجلاس میں منرل واٹر کے نصف لیٹرکے بجائے لیٹر یا ڈیڑھ لیٹر کی بوتل کی اجازت ہو گی سرکاری گاڑیوں کے دفتری اوقات کار کے بعد اس کے استعمال پر پابندی عائد ہو گی۔سرکاری افسران ،ناظمین ایک ہی گاڑی استعمال کرینگے ۔محکمانہ اجلاس کے دوران صرف چائے اور سادہ بسکٹ پیش کئے جائینگے۔ہائی ٹی اور کھانے پرمکمل پابندی عائد کی جارہی ہیں بڑے بڑے ہو ٹلوں میں سرکاری اخراجات پر پروگرامات کرنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…