پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چیف الیکشن کمشنر نے صدارتی انتخاب میں ووٹ کی رازداری کو یقینی بنانے کیلئے بڑا قدم اُٹھالیا،صوبائی الیکشن کمشنراور پریذائیڈنگ آفیسرزکوخط ارسال ،بڑے احکامات جاری

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) چیف الیکشن کمشنر نے صدارتی انتخاب میں ووٹ کی رازداری کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی الیکشن کمشنراورصدارتی انتخاب کیلئے پریذائیڈنگ آفیسرزکوخط ارسال کردیا،صدارتی انتخاب میں ووٹ کاسٹ کرنے والے رکن کیلئے اسمارٹ فون یا کسی دوسرے الیکٹرونک آلات کا استعمال روکنے کیلئے ضابطہ اخلاق پرسختی سے عملدرآمد کا حکم جاری کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے صدارتی انتخاب کرانے کیلئے مامور افسران کو ہدایت کی ہے کہ

صدارتی انتخاب میں ووٹ کی رازداری کو ہرقیمت پر یقینی بنایا جائے۔اپنے ایک خط میں انہوں نے سندھ اسمبلی کے پریذائیڈنگ افسراورالیکشن کمیشن کے حکام سے کہاہے کہ صدارتی انتخابات کے دوران نیشنل اسمبلی، سینیٹ یا صوبائی اسمبلیوں کے کسی رکن کو اپنا اسمارٹ فون یا کسی دوسرے الیکٹرانک آلات کو اس جگہ پر لے جانے کی اجازت نہ دی جائے اورصدارتی انتخاب کے موقع پربیلٹ پیپرز کی کوئی تصاویر نہیں بننی چاہئے اورووٹ رازداری کو برقرار رکھنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں جبکہ صاجبہ اخلاق پرسختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ دوسری جانب صدارتی انتخاب کے سلسلہ میں سندھ اسمبلی کوپولنگ بوتھ بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد صوبائی الیکشن کمشنرسندھ نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا ہے جبکہ کل سندھ اسمبلی میں پولنگ انتظامات کوحتمی شکل دے دی جائے گی۔ سندھ اسمبلی میں صدارتی انتخاب کیلئے 65 ووٹرزہیں صدارتی انتخاب کے فارمولے کے تحت سندھ اسمبلی کے مجموعی ارکان 168 کوبلوچستان اسمبلی کے 65 ارکان کے مساوی شمارکیا جائے گا اورسندھ اسمبلی میں 2اعشاریہ 28 ارکان کا ایک صدارتی ووٹ شمارہوگا۔ چیف الیکشن کمشنر نے صدارتی انتخاب میں ووٹ کی رازداری کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی الیکشن کمشنراورصدارتی انتخاب کیلئے پریذائیڈنگ آفیسرزکوخط ارسال کردیا،



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…