لاہور(آئی این پی )ایڈیشنل آئی جی پنجاب ابوبکرخدا بخش نے پاک پتن واقعے سے متعلق رپورٹ مرتب کر لی ، رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈی پی او رضون گوندل نے اپنے سینئر کو واقعے سے لاعلم رکھا ، خاور مانیکا نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کیا۔ ہفتہ کو پاک پتن واقعہ سے متعلق ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدابخش نے رپورٹ مرتب کر لی ۔ رپورٹ کے
متن کے مطابق واقعہ میں ڈی پی او نے دو مؤقف اختیار کئے ۔ ڈی پی او نے پہلے واقعہ کے بعد ضروری کارروائی عمل میں نہ لائی ۔ رپورٹ کے مطابق ڈی پی او نے اپنے سینئرز کو بھی واقع سے لاعلم رکھا ۔ کسی سینئر نے ڈی پی او کو خاور مانیکا کے ڈیرے پر جا کر معافی مانگنے کا نہیں کہا۔ خاور مانیکا نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کیا۔