لاہور(نیوزڈیسک )زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان 17مئی کو متوقع ہے ،قومی سکواڈ میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کا بھی امکان ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ٹیم کی سلیکشن کےلئے کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید نے سری لنکا میں قومی اے ٹیم کی کاکردگی کا جائزہ لیا جبکہ آج سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں بھی سلیکٹرز کھلاڑیوں کی کارکردگی کو پرکھیں گے ۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد سلیکشن کمیٹی ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دے چکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں آج سے شروع ہونےوالا ڈومیسٹک ایونٹ کامران اکمل اور شعیب ملک کے لئے بہت اہم ہوگا جو ان کی قومی ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار کر سکتا ہے ۔ زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم نے دو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچزکھیلنے ہیں اور یہ سیریز بائیس مئی سے یکم جون تک جاری رہے گی جسکے لئے قومی ٹیم کا اعلان 17مئی کو متوقع ہے۔
زمبابوے کےخلاف ٹیم ،کامران اکمل اور شعیب ملک کاامتحان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، نیا نظام متعارف کرانے کا اعلان
-
پاکستان میں آئندہ ہفتے پیٹرول کی قیمتوں بارے اہم خبر
-
مشہور بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو کو قید سنا دی گئی
-
سیٹی سے رزق کمانے والا انسان
-
سرگودھا میں صغیر نامی شخص نے اپنی بیوی کی شادی اپنے ملازم کیساتھ رجسٹرڈ کروا دی
-
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ریلیف کی امید جاگ اٹھی
-
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ
-
نویں جماعت کی طالبہ کیساتھ گن پوائنٹ پر زیادتی کی ویڈیو وائرل
-
طیارہ رول کر رہا ہے، تباہ ہونیوالے کارگو طیارے کے پائلٹ اور کنٹرول ٹاورز کی آخری گفتگو
-
پیٹرول مہنگا کرنےکے بعد عوام پر ایک اور بم گرا دیا گیا
-
سوناسستا ہو گیا
-
بچوں کی فیس! 2 لاکھ ماہانہ آمدن والے والدین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
اچھرہ،ٹیوشن سینٹر میں 12سالہ لڑکی کی پراسرار ہلاکت، تحقیقات میں اہم پیش رفت
-
بارشوں کے حوالےسےمحکمہ موسمیات نے الرٹ کردیا



















































