پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

اس ملک نے ہیلری کلنٹن کی ای میل چوری کی ہیں ؟ ٹرمپ کے الزام لگاتے ہی ایسا کرارا جواب مل گیا جس کا انہیں بھی انداز ہ نہ تھا

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن/بیجنگ(این این آئی)شمالی کوریا اور بعض دوسرے امورکی وجہ سے چین اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے جلو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا شوشہ چھوڑا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روس نے شکست خوردہ صدارتی امیدوار سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن کی ای میل تک رسائی حاصل کرکے وہاں سے حساس معلومات چوری کی تھیں۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی صدر نے مائیکرو بلاگنگ

ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کردہ ٹویٹس میں لکھا کہ چین نے ہیلری کلنٹن کے ذاتی ای میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرکے خفیہ معلومات چوری کی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کو چاہیے کہ وہ چین کی جانب سے ہیلری کلنٹن کی ای میل ہیک کیے جانے کی تحقیقات کرے ورنہ اس معاملے کی سچائی اورحقیقت کبھی سامنے نہیں آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت چین کی جانب سے ہیلری کلنٹن کے ای میل اکاؤنٹ کو ہیک کیے جانے کا قصہ بہت بڑا ہے۔ ان کے ای میل اکاؤنٹ سے اہم معلومات چوری کی گئی۔ صدر ٹرمپ نے چین پر الزام عاید کیا مگر اس کی مزید کوئی تفصیل یا الزامات کاثبوت پیش نہیں کیا۔دوسری جانب چین نے امریکی صدر کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دے کرمسترد کر دیا ۔چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ھوا چون ینگ نے سرکاری اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے ای میل ہیکنگ سے متعلق الزام کوئی نئی بات نہیں۔ امریکیوں کی طرف سے ہم اس طرح کے الزامات اکثر سنتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین سائبر سیکیورٹی کا محافظ ہے۔ ہم کسی بھی شخصیت یا ملک پرسائبر حملہ کرنے یا معلومات چوری کرنے کے سخت خلاف ہیں۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے ہیلری کلنٹن کا نام نہیں لیا۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…