منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ہدایت کار نبیل قریشی ’’لوڈویڈنگ‘‘ کی ناکامی پر بھڑک اٹھے

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(شوبز ڈیسک) نامور پاکستانی ہدایت کار نبیل قریشی نے’’لوڈ ویڈنگ‘‘کی ناکامی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی ناکامی میں سینما مالکان کا ہاتھ ہے۔عید الاضحیٰ کے موقع پرریلیز ہونے والی فلم’’لوڈویڈنگ‘‘ باقی دونوں فلموں فلموں’’پرواز ہے جنون‘‘اور’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘ کے مقابلے میں توقع کے برعکس کم بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

’’لوڈ ویڈنگ‘‘کی ناکامی پر فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی نے سینما مالکان اور فلم ڈسٹری بیوٹرز پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ٹوئٹ کی ہے کہ’’سارے سینماز میں بہت دھاندلی ہوئی ہے، جب آپ ایک ایسی فلم بنائیں جو سماجی مسائل پر مبنی ہو اور معاشرے میں رائج غلط روایات کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرے لیکن وہ توقع کے برعکس کم بزنس کرے تو آپ کو دکھ ہوتا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے سینما مالکان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مقامی سینما میں دوسری فلموں کے مقابلے میں’’لوڈ ویڈنگ‘‘کا صرف ایک شو دکھایا جارہا ہے وہ بھی صبح کے ٹائم، جب کہ عید پر ریلیز ہونے والی دوسری فلموں کے ایک دن میں کئی شوز دکھائے جارہے ہیں۔ یہ سب سینما مافیا کی سازش ہے ہمیں نیچے دھکیلنے کی۔واضح رہے کہ مقامی سینماز میں فلم’’لوڈ ویڈنگ‘‘کے کم شوز دکھائے جانے کے باعث فلم ریلیز کے چار دنوں میں صرف 6 کروڑ 5 لاکھ کا بزنس کرسکی ہے جب کہ اس کے مقابلے میں’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘25 کروڑ اور’’پرواز ہے جنون‘‘12کروڑ68لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…