منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ریلوے کی ٹکٹ کی قیمتوں میں حیران کن کمی کا اعلان ،آفر سے کون کون فائدہ اٹھا سکیں گے ؟شیخ رشید نے سرپرائز دیدیا

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے کی بحالی کے لیے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا، ہمیں آگے جانا ہے۔ریلوے کی اراضی واگزار کرانے کے لیے تمام اداروں کے ساتھ مل کر جامع منصوبہ بنائیں گے۔سرکلر ریلوے کے لیے جیسا سندھ حکومت اور ایم کیو ایم چاہے گی ویسا ہوگا۔65 سال کے لوگوں کا آدھا ٹکٹ معاف کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

ضعیفوں کا سلیپر میں 25 فیصد اور عام ڈبے میں 50 فیصد کرایہ معاف ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے جمعرات کو کراچی پہنچے جہاں انہوں نے سٹی اسٹیشن کا دورہ کیا۔شیخ رشید کی جی ایم ریلوے اور ڈی ایس سمیت دیگر افسران سے تعارفی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ریلوے کی کارکردگی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال اور جائزہ لیا گیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ20 کروڑ عوام ریل گاڑیوں کو سفر کے لیے استعمال کریں۔ اگلی میٹنگ میں ایم کیو ایم سے بھی بات ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ 65 سال کے لوگوں کا آدھا ٹکٹ معاف کرنے کا اعلان کرتا ہوں، ضعیفوں کا سلیپر میں 25 فیصد اور عام ڈبے میں 50 فیصد کرایہ معاف ہوگا۔ 60 دن کے بعد دیکھ سکیں گے ٹرین کہاں تک پہنچ گئی۔انہوں نے کہا کہ 3 افسران کو ہٹا دیا، دو لوگوں کو ایک ماہ کی وارننگ دے کر جا رہا ہوں۔ پیر اور منگل کا دن ریلوے کا اہم دن ہوگا۔ ریل کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریل کے 42 ارب کے ڈیفالٹ کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔ ریلوے کے اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے لیے کھول دیں گے۔ ریل کے ملازمین کے لیے سب سے زیادہ گھر کراچی میں بن سکتے ہیں، کے الیکٹرک بھی میٹر لگانے کے لیے تیار ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے سے متعلق اپنا پروگرام کیبنٹ میں لے کر جا رہے ہیں، گرین لائن طرز کی دو نئی ریل گاڑیاں چلائی جائیں گی۔

ریلوے ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے۔ 606 بوگیاں خراب ہیں جنہیں درست کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گرین لائن کی طرح ایک اور اچھی سپر ٹرین کراچی اسلام آباد کے لیے چلانا چاہتا ہوں ، مسافر موبائل فون پراپنی ٹرین کی پوزیشن دیکھ سکیں گے ،قوم تین چار ماہ کی مہلت دے ، گندی ٹرین کی حالت ٹھیک کروں گا ۔وزیر ریلوے نے کہا کہ آدھے افسر نیب کی زد میں آئیں گے تو ریل کیسے چلے گی ۔وزیراعظم فیصلہ کرلیں ، ریلوے کی ساری زمین پورے ملک کا قرضہ اتار سکتی ہے ،ریلوے کے جو مسائل 12 سال پہلے تھے وہی اب بھی ہیں،جو انکوائری نیب مانگ رہا ہے وہ اسے دے رہے ہیں

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…