جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات، وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے ،نئی حکومت کی تشکیل پر مبارکباد ،چین کی حکومت کی بڑی خواہش سے آگاہ کردیا

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور چین کی سٹرٹیجک معاون شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سماجی و اقتصادی خصوصاً زراعت کے شعبہ میں ترقی بارے چینی مہارت سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بات پیر کو پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔چینی سفیر نے وزیر خارجہ کو منصب سنبھالنے اور نئی حکومت کی تشکیل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی اور قریبی دوست ہیں۔ انہوں نے اپنی حکومت کی طرف سے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کیلئے پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے آئندہ دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام تر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کے منتظر ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے چین کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے صدر شی جن پنگ کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سماجی و اقتصادی خاص طور پر زراعت کے شعبہ میں ترقی کے حوالہ سے چینی مہارت سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے جیسا کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے۔  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور چین کی سٹرٹیجک معاون شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سماجی و اقتصادی خصوصاً زراعت کے شعبہ میں ترقی بارے چینی مہارت سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بات پیر کو پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…