پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

پنجاب کی 23رُکنی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھالیا،قائمقام گورنر پرویز الٰہی نے ارکان سے حلف لیا،وزراء اور ان کے محکموں کی تفصیلات جاری

datetime 27  اگست‬‮  2018 |

لاہور (این این آئی)پنجاب کی 23رُکنی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب میں قائمقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب طارق نجیب نجمی نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ عبدالعلیم خان کو مقامی حکومتوں اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وزارت کے ساتھ سینئر وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

جبکہ میاں محمود الرشید ہاؤسنگ شہری ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،میاں اسلم اقبال صنعت و تجارت، ڈاکٹر مراد راس سکول ایجوکیشن،فیاض الحسن چوہان اطلاعات و ثقافت،ڈاکٹر یاسمین راشد صحت، راجہ بشارت قانون اور پارلیمانی امور،تیمور خان امورنوجوانان اور کھیل، انصر مجید نیازی مزدور و افرادی قوت، حافظ ممتاز احمد ایکسائز ٹیکسیشن اور انسداد منشیات، مخدوم ہاشم بخت خزانہ، سمیع اللہ چوہدری خوراک،محسن لغاری آبپاشی،یاسر ہمایوں سرفراز فروغ اعلی تعلیم و سیاحت ،راجہ راشد حفیظ ریونیو اور آصف نکئی مواصلات کے وزیر ہوں گے ۔ اس کے ساتھ محمد سبطین خان، حافظ عماریاسر، ملک نعمان لنگڑیال،چودھری ظہیر الدین،محمد انور،ہاشم ڈوگر اور حسنین دریشک کو بھی وزرا بنایا گیا ہے تاہم انہیں ابھی قلمدان نہیں سونپے گئے۔حلف برداری کی اس پُروقار تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان احمد خان بزدار، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد اکرم چوہدری، انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب امام کلیم ،ممبران صوبائی اسمبلی اور صوبائی سیکرٹریزکے علاوہ دیگر عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔قبل ازیں قائمقام گورنر پنجاب چوہدی پرویز الہٰی سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان احمد خان بزدار نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت صوبے کے انتظامی امورکے علاوہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…