اسلام آباد (این این آئی) جاپانی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کازیوکیناکانے جمعرات کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ پاکستان میں جاپانی سفارتخانے کے مطابق جاپان کے جاپانی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کازیوکیناکانے جمعرات کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
وہ اسلام آباد میں قیام کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے اور پاک جاپان تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ کازیوکیناکانے جاپان کی معاونت سے اقتصادی ترقی کے منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔