کانگو(مانیٹرنگ ڈیسک)افریقی ملک کانگو میں ایبولا وائرس تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے 66 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقہ کے شہرکانگو کے دو مختلف صوبوں سے تقریبا 105 کیسز ایبولا وائرس کےکیس سامنے آئے ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم اگست سے لے کر اب تک دو متاثرہ صوبوں میں ایبولا کے ایک سو پانچ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے
کئی کو تحقیق کے بعد مثبت قرار دیا گیا ۔ یاد رہے کہ کانگو میں پہلی بار اس وائرس کا پتہ 1970 کی دہائی میں چلا تھا اور تب اس انتہائی ہلاکت خیز وائرس کو مشرقی کانگو میں دریائے ایبولا کی نسبت سے اس کا نام دے دیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ ایبولا وائرس انسانوں اور جانوروں دونوں میں پایا جاتا ہے اور اس کی علامات میں دو سے تین ہفتے بخار، گلے میں درد، پٹھوں میں درد اور سردرد سامل ہیں یہ علامات بعد ازاں موت کا سبب بھی بن سکتی ہیں ۔