فرانس(مانیٹرنگ ڈیسک) ایسے افراد جن کی پیشانیوں پر جھریاں یا یوں کہہ لیں لکیریں بہت گہری ہوتی ہیں، ان میں امراض قلب کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ یہ دعویٰ فرانس میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ Universitaire de Toulouse کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ویسے تو ہوسکتا ہے کہ لوگ اپنی پیشانیوں پر گہری لکیروں کو بڑھاپے کی علامت سمجھ کر پسند نہ کریں۔
مگر یہ ایک خطرناک مرض کی نشانی بھی ہوسکتی ہے۔ امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والی حیران کن وجوہات تحقیق کے مطابق جوانی میں ہی اس طرح کی لکیروں کا نمودار ہونا امراض قلب کا خطرہ ظاہر کرتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا کہ یہ لکیریں امراض قلب کے طبی طریقہ کار جیسے بلڈ پریشر اور دیگر جتنا مستند نہ ہو مگر یہ خطرے کی گھنٹی ضرور ہوسکتی ہیں تاکہ مزید ٹیسٹ کروائے جائیں۔ تحقیق کے دوران اس حوالے سے کوئی واضح وجہ تو دریافت نہیں کی جاسکی مگر محققین کے خیال میں یہ لکیریں شریانیں اکڑنے یا ایتھیروسلی روسس کے نتیجے میں ابھر سکتی ہیں۔ ایتھیروسلی روسس ہارٹ اٹیک اور خون کی شریانوں کے دیگر بڑے عارضوں کے حوالے سے اہم عنصر ہے۔ پیشانی میں موجود خون کی شریانیں بہت چھوٹی ہوتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہاں چربی یا دیگر مواد جمنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں یہ جھریاں ابھرتی ہیں۔ اس تحقیق کے دوران 3 ہزار سے زائد صحت مند بالغ افراد کا جائزہ لیا گیا جن کی عمریں 32 سے 62 سال کے درمیان تھیں۔ ہارٹ اٹیک کی حیران کن ابتدائی علامت ان رضاکاروں کے طبی معائنے 20 سال تک کیے گئے اور اس عرصے کے دوران 233 کا مختلف وجوہات کے باعث انتقال ہوا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جن افراد کی پیشانیوں پر ایسی لکیریں ابھرتی ہیں، ان میں خون کی شریانوں سے منسلک امراض سے موت کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں کافی زیادہ ہوتا ہے۔ اگر یہ لکیریں 2 یا 3 ہو تو ایسے افراد میں امراض قلب سے موت کا خطرہ ان جھریوں سے محفوظ افراد کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ ہوتا ہے۔ عمر میں اضافے کے ساتھ امراض قلب کا خطرہ بھی بڑھتا ہے مگر صحت مند طرز زندگی اور طبی امداد سے اسے کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج یورپی سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی سالانہ کانگریس کے دوران پیش کیے گئے۔