اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی خاتون رکن قومی اسمبلی ٹیکسی کے ذریعے پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئیں۔رکن اسمبلی ظلِ ہما نے ٹویٹر پر ٹیکسی میں بیٹھے ہوئے تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ”جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں رکن پارلیمنٹ ہوں اور پارلیمنٹ لاجز مین موجود ہوں ، اس تصویر میں عجیب بات یہ ہے کہ میں ٹیکسی میں پارلیمنٹ لاجزپہنچی ہوں جبکہ پیلی ٹیکسی کو ریڈ زون کے آس پاس بھٹکنے بھی نہیں دیا جاتا ۔“ظلِ ہما کا کہناتھا کہ ریڈ زون
کی چیک پوسٹوں پر موجود پولیس اہلکار دور سے ہی ہمیں واپسی کا اشارہ کر دیتے تھے اور قریب بھی نہیں آنے دیتے تھے ، تاہم میرا رکن اسمبلی کا کارڈ دیکھنے کے بعد وہ ہکے بکے رہ گئے اور انہوں نے ہمیں اندر آنے کی اجازت دی ،رکن اسمبلی کو ٹیکسی میں بیٹھے دیکھ کر اس میں حیران ہونے والی کونسی بات ہے ۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کا کہناتھا کہ مجھے درد رہتاہے اس کی وجہ سے میرے لیے زیادہ چلنا ممکن نہیں اور میں گاڑی کی استطاعت نہیں رکھتی۔