جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

خود کوپاکستان کا سلمان خان سمجھتا ہوں : فہد مصطفی

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکار فہد مصطفی نے خود کو پاکستانی ’سلمان خان‘ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق فہد مصطفی کی بیک وقت 2 فلمیں بڑی عید پر نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں جس میں ’لوڈ ویڈنگ‘ اور ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ شامل ہیں۔اس حوالے سے فہد مصطفی نے بی بی سیکو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کئی سوالوں کے جواب دیئے ہیں۔فہد مصطفی کا کہنا تھا کہ فلموں کی باکس آفس پر کامیابی کے حوالے سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے کیوں کہ میں پروڈیوسر نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ بیک وقت دو فلموں کی شوٹنگ میں حصہ لینا اور ان کے کردار میرے لیے چیلنجنگ تھے۔

یاد رہے کہ فہد مصطفی نے فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ میں ایک پنجابی شخص کا کردار کیا ہے جبکہ فلم ’جوانی پھر نہیں ا?نی 2‘ میں بینکر کا کردار نبھایا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پچھلے کچھ سالوں سے پروڈیوسرز عید کے موقع پر فلموں کو ریلیز کرتے ہیں جس کی وجہ عوام کی بڑی تعداد سنیما گھروں کا رخ کرتی ہے۔فہد مصطفی کا ازراہ مزاح کہنا تھا کہ میں بھی عید پر ہی فلموں میں آتا ہوں جس پر مجھے لگتا ہے کہ پاکستانی سلمان خان ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے بالی وڈ میں سلمان خان عید کے موقع پر فلمیں ریلیز کرتے ہیں اور ان کا عید فارمولہ کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…