جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان اپنے دوست نویجت سدھو کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے دوست کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس پر تنقید کرنیوالے بھارتیوں کو ایسی بات کہہ دی کہ وہ شرم سے پانی پانی ہو جائیں

datetime 21  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتیوں کی جانب سے نویجت سدھو پر تنقید، کپتان اپنے دوست کے حق میں کھل کر سامنے آگئے، بھارتیوں کو شرم سے پانی پانی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق کرکٹر اور وزیراعظم عمران خان کے دوست نویجت سدھو عمران خان کی دعوت پر ان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آئے اور یہاں انہوں نے دو روز گزارے جس کے

بعد وہ بھارت واپس چلے گئے۔ نویجت سدھو کے عمران خان کی تقریب حلف برداری اور اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے گلے ملنے اور گفتگو کرنے پر بھارتی سیخ پا ہو چکے ہیں اور انہوں نے آسمان سر پر اٹھا رکھا ہے اور اب خبر یہ بھی ہے کہ بہار کی ایک عدالت نے نویجت سدھو کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ ان سب واقعات میں اچانک عمران خان نویجت سدھو کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے ہیں اور پاکستانی وزیراعظم نے اپنے دوست کی حمایت میںاس پر تنقید کرنے والے بھارتیوں کو شرم سے پانی پانی کر دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”تقریب حلف برداری میںشرکت کیلئے پاکستان آنے پر نوجوت سنگھ سدھو کا مشکور ہوں۔ وہ امن کے سفیر تھے جنہیں پاکستانیوں نے بے پناہ محبت دی۔ بھارت میں جو لوگ سدھو پر تنقید کر رہے ہیں وہ خطے میں امن کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ امن کے بغیر ہمارے لوگ ترقی نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ وطن واپسی پر نویجت سدھو کا بھارتی ٹی وی کو دیا گیا ایک انٹرویو بھی منظرعام پر آیا ہے جس میں نویجت سدھو نے دورہ پاکستان کو اپنی زندگی کا سب سے اہم اور خوبصورت دورہ قرار دیا ہے۔ نویجت سدھو نے اس موقع پر پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے حلف برداری

تقریب میں گلے ملنے اور گفتگو شنید سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میںپاکستانی ائیر مارشل مجاہد انورسے بھی ملاقات ہوئی اور جنرل باجوہ سے بھی ، جب جنرل باجوہ آئے تو وہ کافی دیر میرے پاس کھڑے رہے اور گفتگو کرتے رہے ،جنرل باجوہ نے آتے ہی مجھے شاباش دی اور کہا کہ جو کچھ کیا بہت اچھا کیا، شاباش۔سدھو نے بتایا کہ جنرل باجوہ

نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میراخواب تھا کہ میں کرکٹر بنوں جس پر میں نے آگے سے جواب دیا کہ میں فوجی بننا چاہتاتھا اور میں نے فوج کا ٹیسٹ بھی پاس کر لیا تھا لیکن میرے والد نے مجھے جانے نہیں دیا اس لیے میں کرکٹر اور سیاستدا ن بن گیا ۔سدھو نے بتایا کہ جنرل باجوہ نے بہت گرم جوشی سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ’نوجوت! ہم امن چاہتے ہیں۔‘

مجھے یہ بات سن کر مجھے بہت اچھا لگا۔اس کے بعد میرے کچھ کہے بغیر جنرل باجوہ نے کہا کہ ’جب آپ بابا گرونانک کا 550واں جنم دن مناو گے تو ہم کرتارپور بارڈر کھولنے کا سرکاری سطح پر سوچ رہے ہیں۔‘یہ سن کر میں خوشی سے پھولے نہیں سما رہا تھا، یہ ایسے ہی تھا جیسے مجھے میرے خواب کی تعبیر مل گئی ہو، جیسے ساری کائنات مل گئی ہو۔ یہ کہہ کر جنرل باجوہ نے کہا کہ ’اب آپ خوش ہیں؟‘ میں نے کہا کہ ’سر! میں بہت خوش ہوں۔‘ اس کے بعد وہ آگے بڑھے اور مجھے گلے لگاکر کہا’ہم اس سے بھی کچھ زیادہ بہتر کرنے کا سوچیں گے۔سدھو کا کہنا تھا کہا جنرل باجوہ نے مجھے بغیرمانگے ہی وہ کچھ دے دیا جس کی مجھے جستجو تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…