ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان کی حکومت آتے ہی بڑی خوشخبری، متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں اپنے میگاپراجیکٹ کی تعمیر کا اعلان کر دیا

datetime 20  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے معروف گروپ ایم بی ایف نے پاکستان میں میڈیکل سٹی بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا میڈیکل مال ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد پاکستانیوں کے لیے یو اے ای سے بھی خوشخبری مل گئی ہے، گلف نیوز کے حوالے سے اے آر وائے نیوز کا کہنا ہے کہ یواے ای کے معروف گروپ ’ایم بی ایف‘ نے پاکستان میں میڈیکل سٹی بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا میڈیکل مال ہوگا۔

بی ایم ایف کے ابچیز اور نکسن کے ساتھ معاہدے میں ہسپتال کی تعمیر بھی شامل ہے جہاں عالمی سطح کی میڈیکل سہولیات دستیاب ہوں گی۔ واضح رہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیکل مال کی صورت میں ایسا میگا پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، یہاں ہزار افراد پر مشتمل میڈیکل، ٹیکنیکل اور انتظامی سٹاف بھرتی کیا جائے گا جو تمام پاکستانی ہوں گے، وہ میڈیکل آلات اور بستر فراہم کرنے کے بھی ذمہ دار ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق ایم بی ایف گروپ کے بانی اور مالک شیخ محمد بن فیصل القاسمی کا کہنا ہیکہ منصوبے میں 400 بستروں پر مشتمل یونیورسٹی ہسپتال شامل ہوگا، میڈیکل مال، تھراپی، تفریح گاہ، دل کے امراض اور ہڈیوں کا سنٹر بھی ہوگا۔ شیخ محمد بن فیصل القاسمی نے بتایاکہ اس میڈیکل سٹی میں ایک نرسنگ کالج بھی ہوگا اور یہاں ماہانہ بنیادوں پر تقریباً 10لاکھ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولتیں میسر ہوں گی۔  متحدہ عرب امارات کے معروف گروپ ایم بی ایف نے پاکستان میں میڈیکل سٹی بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا میڈیکل مال ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد پاکستانیوں کے لیے یو اے ای سے بھی خوشخبری مل گئی ہے، گلف نیوز کے حوالے سے اے آر وائے نیوز کا کہنا ہے کہ یواے ای کے معروف گروپ ’ایم بی ایف‘ نے پاکستان میں میڈیکل سٹی بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا میڈیکل مال ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…