جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

منگنی کے بعد کامیاب زندگی کیلئے پریانکا کو ماں کی تجاویز

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبزڈیسک)پریانکا چوپڑااور امریکی گلوکار نک جونس کی منگنی تقریب میں متعدد بولی وڈ اسٹارز نے شرکت کی اور سب نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔منگنی کی تقریب میں نک جونس کے بڑے بھائی جوئے جونس نے اپنی اہلیہ سمیت شرکت کی۔امریکی گلوکار اور بھارتی اداکارہ کی منگنی بھی ہندوستانی روایات کے مطابق ہوئی اور نک جونس پوجا پاٹھ بھی کرتے نظر آئے۔تاہم منگنی ہوتے ہی پریانکا چوپڑا کی والدہ نے جوڑے کو کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے چند بہترین تجاویز بھی دے ڈالیں۔پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے جوڑے کو اپنے ذاتی تجربات بتاتے ہوئے تجویز دی کہ انہیں ہر دن محبت کے

دن یعنی ‘ویلن ٹائنز ڈے’ کی طرح منانا چاہیے۔بولی وڈ لائف کے مطابق ایک نشریاتی ادارے کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے اپنے ہونے والے داماد اور بیٹی کو منگنی ہوتے ہی چند تجاویز دیں۔مدھو چوپڑا نے اپنے ہونے والے داماد کو تجویز دی کہ ایک بہتر شوہر وہ ہوتا ہے جو اپنی بیوی کی صحت، ضروریات اور خواہشات سے متعلق آگاہ اور ان کا اسی حساب سے خیال رکھے۔مدھو چوپڑا نے اپنی بیٹی کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انہیں بطور میاں بیوی لڑنے جھگڑنے کے بجائے ایک دوسرے کے جذبات اور تجاویز کا احترام کرنا چاہیے اور انہیں ہردن محبت کے دن کی طرح گزارنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…