منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

صدارتی انتخابات میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ میں اختلافات ،تحریک انصاف کی موجیں ہوگئیں، نتیجہ کیا نکلے گا؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 18  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی) صدارتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں اختلافات کے باعث پاکستان تحریک انصاف کو فائدہ ہو گا،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی طرف سے الگ الگ امیدوار کھڑے کرنے سے تحریک انصاف کا امیدواربآسانی کامیاب ہو جائے گا،

اپوزیشن کے متحد رہنے کی صورت میں تحریک انصاف کا امیدوار صدارتی انتخابات میں بآسانی کامیاب نہیں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے شہباز شریف کو امیدوار نامزد کرنے پر پیپلز پارٹی نے انہیں ووٹ نہیں دیا، جس کے بعد متحدہ اپوزیشن اختلافات کا شکار ہونا شروع ہو گئی ہے،وزیراعظم کے انتخابات میں اگر متحدہ اپوزیشن میں اتفاق رائے ہو جاتا تو صدارتی انتخابات میں بھی متحدہ اپوزیشن کی طرف سے ایک ہی امیدوار دیا جانا تھا،لیکن اب پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی طرف سے الگ الگ امیدوار دیئے جانے کا امکان ہے، جس کا تمام تر فائدہ پاکستان تحریک انصاف کو ہو گا اور تحریک انصاف کا امیدوار بآسانی جیت جائے گا کیونکہ صوبائی اسمبلیوں، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے امیدواروں کو ووٹ دیں گی اور یہ ووٹ تقسیم ہو ں گے جبکہ تحریک انصاف کے ارکان صرف ایک ہی امیدوار کو ووٹ دیں گے جس کی وجہ سے اس کی کامیابی یقینی ہے جبکہ اپوزیشن کے امیدوار مقابلہ نہیں کر پائیں گے۔ صدارتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں اختلافات کے باعث پاکستان تحریک انصاف کو فائدہ ہو گا،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی طرف سے الگ الگ امیدوار کھڑے کرنے سے تحریک انصاف کا امیدواربآسانی کامیاب ہو جائے گا،اپوزیشن کے متحد رہنے کی صورت میں تحریک انصاف کا امیدوار صدارتی انتخابات میں بآسانی کامیاب نہیں ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…