ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

خیبرپختونخوا میں عید کے بعد جدید طرز کا شعبہ حادثات و ایمرجنسی کام شروع کردے گا، 326بسترو ں پر مشتمل جدید طرز کاوارڈ تیار،9منزلیں ہیں،زبردست تفصیلات جاری

datetime 18  اگست‬‮  2018 |

پشاور (آئی این پی ) خیبرٹیچنگ ہسپتال میں جدید طرز کا شعبہء حادثات و ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ عید الضحیٰ کے بعد کام شروع کرے گا،موجودہ بورڈ آف گورنر کی بھر پور دلچسپی و احکامات کے پیش نظر تمام متعلقہ شعبوں نے موجودہ خامیوں کو جلد از جلد دُور کر کے منتقلی کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔

میڈیکل گیس کی تنصیب کا کام بھی ایک ہفتے کے دورانیہ میں مکمل کر دیا جائیگا۔کے ٹی ایچ ترجمان کے مطابق جدید طرز کا 326بسترو ں پر مشتمل نو تعمیر شدہ شعبہ حادثات وایمرجنسی9منزلوں پر مشتمل ہے جس میں 8آپریشن تھیٹر اور مختلف شعبے بھی عید کے بعد کام شروع کر دیں گے۔اس عمار ت کی تعمیر کے لئے 13سوملین روپے کی منظوری دی گئی تھی اور 2ہزار سات سوملین روپے اس عمارت کے آلات کی خریداری کے لئے منظور کیے گئے ہیں جن کی ادائیگی جلد کر دی جائے گی۔ترجمان کے مطابق اس نئے بلڈنگ میں نیورو سرجری کا شعبہ،سپائن سرجری کا شعبہ اور کارڈیالوجی بمعہ کیتھ لیب کی سہولیات میسر ہونگے۔ بیسمنٹ اور نچلے زمینی منزل پر 120گاڑیاں کھڑی کرنے سہولت میسر ہوگی جس سے ہسپتال سٹاف کے کار پارکنک کا مسلہ بھی حل ہو جائے گا۔اس نئی عمارت میں باورچی خانہ، کیفیٹریا اور مردہ خانہ کے علاوہ الٹراساؤنڈ، ایکسرے، مائینرآپریشن تھیٹر اور سی ٹی سکین کی سہولیات اور ہنگامی صورتحال کے لئے 85بستروں پر مشتمل وارڈ بھی موجود ہے۔ایک ’’ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ‘‘ میڈیکل آئی سی یواور سرجیکل آئی سی یوبھی موجود ہیں جو کہ آٹھ آٹھ بسترو ں پر مشتمل ہیں۔عمارت میں150کرسیوں پر مشتمل آڈیٹوریم، کلاس روم، کانفرنس روم اور لائبریری بھی موجود ہے۔دوسری، تیسری اور چوتھی منزل پر ڈاکٹر، نرسسز اور مریضوں کے لواحقین کیلئے لاو نجز بھی موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…