بدھ‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

عمران خان کی تقریب حلف برداری میں نویجت سدھو کے علاوہ ایک اور اہم بھارتی شخصیت وکرم مہتا بھی موجود تھے، جانتے ہیں وکرم مہتا کون ہیں؟ ایسی بات سامنے آگئی کہ جان کر آپ کا منہ حیرت سے کھلا کا کھلا رہ جائیگا

datetime 18  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نویجت سدھو کیساتھ وکرم مہتا کی بھی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت ، وکرم مہتا اور عمران خان کی کیسے جان پہچان ہوئی، وکرم مہتا کی بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق نویجت سدھو کے ساتھ ایک اور معروف بھارتی شخصیت نے عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی ہے جن کا نام وکرم مہتا ہے ۔

وکرم مہتا بھارت کے معروف بزنس مین ہیں اور کئی بین الاقوامی آئل کمپنیوں میں ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیںجو کہ یورپ اور انڈیا میں قائم ہیں۔ ان کا طویل ترین وقت بین الاقوامی آئل کمپنی شیل میں بطور چیئرمین کے گزرا ہے۔ وکرم مہتا اس وقت بروکنگز انڈیا کے چیئرمین ہیں ۔ وکرم مہتا کا تعلق روایتی ہندو خاندان سے ہے جس کے افراد زیادہ تر سرکاری ملازمتوں سے وابستہ ہیں۔ یہاں یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں کہ وکرم مہتا کے دادا اور والد بھارتی سفارتکار رہ چکے ہیں اور ان کے دادا نے کچھ عرصہ پاکستان میں بطور سفیر تعیناتی بھی گزارا ہے۔ وکرم مہتا کے والد بھارتی سیکرٹری خارجہ کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ وکرم مہتا کی ہمشیرہ وجے کماری خان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے والے مسلمان سلمان خان کی اہلیہ ہیں جن کے پاکستان میں نہایت مضبوط روابط موجود ہیں۔ ان کے خاوندکے والد راجہ آف محمد آباد محمد عامر احمد خان ہیں جو کہ تقسیم ہندوستان اور قیام پاکستان کے بہت بڑے حامی اور آل انڈیا مسلم لیگ کے بہت بڑے مالی سپورٹر بھی تھے اور قیام پاکستان اور تقسیم ہند کیلئے نہایت سرگرم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکرم مہتا کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان آئے ہیں اور ان کا اور عمران خان کا ساتھ 45سال پرانا ہے اور وہ آکسفورڈ میں نہ صرف ایک ساتھ پڑھتے رہے ہیں بلکہ ایک ہی کلاس میں تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…