منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

سراج الحق کی عمران خان کو مبارکباد،ہم مخالفت برائے مخالفت پر یقین نہیں رکھتے ،حکومت کے ساتھ مل کریہ کام کرینگے، امیر جماعت اسلامی نے بڑا اعلان کردیا

datetime 17  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹر سراج الحق نے عمران خان کووزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کے انتخاب سے ایک جمہوری عمل مکمل ہواہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب حکومت کا اصل امتحان شروع ہواہے ۔ حکومت اللہ اور عوام کے سامنے جوابدہ ہے ۔ ہماری خواہش ہے کہ اب حکومت اپنے منشور کی طرف توجہ دے اور عوام سے کیے ہوئے وعدوں کو پورا کرے ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ہم مخالفت برائے مخالفت پر یقین نہیں رکھتے ۔ عوام کے مفاد میں جو بھی کام ہوگا ، ہم حکومت کو اس پر شاباش دیں گے ۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ آئین ، قانون اور پاکستان کے نظریے کو ہر چیز پر مقدم رکھا جائے گا اور قومی اداروں کو مضبوط اور مستحکم کیا جائے گا ۔دریں اثناء امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ قربانی ہمیں اپنا سب کچھ اللہ کی راہ میں قربان کردینے کا درس دیتی ہے ، محض جانور کو قربان کردینے اوراپنی مرضی کے مقابلے میں اللہ کی حکم عدولی کا رویہ نہ چھوڑنے سے قربانی کا حق ادا نہیں ہوتا ، قربانی اللہ پر ایمان کی نشانی ہے لیکن مغربی ایجنڈے پر کاربند کچھ این جی اوز قربانی کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہیں کہ کروڑوں جانور ذبح کر دینے سے معیشت کو نقصان پہنچایا جارہاہے ،ان عقل کے اندھوں کو یہ دکھائی نہیں دیتاکہ ہر سال کھربوں روپے کا لین دین اور تجارت ہوتی ہے اور اللہ کے راستے میں خرچ کیا جانے والا مال ہمیشہ بڑھتاہے کم نہیں ہوتا ، ہر سال کروڑوں جانو ر ذبح ہوتے ہیں مگر ہر سال ان میں پہلے سے کئی گنا اضافہ ہو جاتاہے اور قربانی کی تعداد بھی پہلے سے بڑھ جاتی ہے ، ہزاروں سالوں سے قربانی کا سلسلہ جاری ہے آج تک ایسا نہیں ہوا کہ قربانی کے جانوروں میں کمی واقع ہوئی ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ قربانی کا اصل فلسفہ یہ ہے کہ ایک بندۂ مومن اللہ کے دین کو غالب کرنے کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہے ۔

ایمان کی اصل نشانی غلبہ دین کی جدوجہد ہے اگر کوئی ایمان کا دعویٰ کرتاہے اور اللہ سے بغاوت کے نظام میں بھی خوش ہے تو اسے اپنے ایمان کی فکر کرنی چاہیے ۔قربانی ہمیں اللہ کی رضا کے لیے اپنی خواہشات کو قربان کرنے کا درس دیتی ہے ۔ اگر کوئی اللہ کی نافرمانی کے راستے کو نہیں چھوڑتا تو اس کی قربانی ، صدقہ اور نماز ، روزہ اسے جہنم کی آگ سے نہیں بچائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ آج ہم نے دنیا کو خوش کرنے کے لیے جہاد چھوڑا ، سود کو اختیار کیا ، تعلیمی ادراوں کو مخلوط بنایا ، پردہ اور حیا کو خیر باد کہا اور سب سے بڑھ کر علما اور مساجد و مدارس کو بدنام کیا ۔

پاکستان کے 98 فیصد عوام ملک میں شریعت کا نفاذ چاہتے ہیں مگر حکمران عالمی سامراج کو خوش کرنے کے لیے اسلام کو فرسودہ رسم و رواج کا مذہب قرار دینے سے بھی نہیں چوکتے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے زندگی کے آخری لمحہ تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ مستقبل اسلام کا ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پاکستا ن اسلام کے نام پر بناتھا اور اسلام کے نظام سے ہی ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل ہوگی ۔ ملک و قوم کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے ۔ اللہ کی نافرمانی کے نظام ملک کو خوشحالی نہیں دے سکتے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں قیام پاکستان کے اس مہینے اور حج او رقربانی کے مبارک موقع پر یہ عہد کرناچاہیے کہ ہم پاکستان کو ایک اسلامی و خوشحال پاکستان بنانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…