جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف نے ابتدائی 100 دنوں کی حکمت عملی تشکیل دے دی، وفاقی سیکرٹریز کے تبادلوں کی فہرستیں بھی تیار، تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 17  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور متوقع وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران پارٹی نے آئندہ 100 دنوں کیلیے لائحہ عمل کوحتمی شکل دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق کہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں جبکہ سابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ارباب شہزاد نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق ابتدائی100 دنوں کے لیے

وفاقی و صوبائی اداروں کے سربراہان کی تبدیلی کی فہرستیں تیار کرلی گئیں۔وفاقی و صوبائی اداروں کے سربراہان کی تبدیلی کی سفارشات ارباب شہزاد نے مرتب کیں جنہیں منظور کرلیا گیا۔اجلاس کے دوران وفاقی سیکرٹریز کے تبادلوں کی بھی فہرستیں تیار کی گئیں جبکہ سیاسی بنیادوں پر اعلیٰ عہدوں پر تعینات افسران کو بھی تبدیل کیا جائے گآ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر، نیپرا، ریلوے، پی آئی اے سمیت کئی اداروں کیسربراہان کی تبدیلی کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔سرکاری اداروں میں متعلقہ شعبے کے ماہرین کو تعینات کیا جائے گا اور نئی تعیناتیاں 100 دن کیلیے ہوں گی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ100 دن بعد ان افسران کی کارکردگی جانچی جائے گی۔خیال رہے کہ انتخابات میں کامیابی سے قبل تحریک انصاف نے کومت میں ا?نے کی صورت میں 100 دن کے پلان کا اعلان کیا تھا۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ 100 روزہ ایجنڈے کے مطابق حکومت میں ا?نے والے بعد اصلاحات لائی جائیں گی، فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کریں گے، بلوچستان میں ناراض لوگوں کو منا کر قومی دھارے میں لائیں گے۔جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانا،کراچی کو ترقی دینا اور کراچی کے اداروں کو سیاست سے پاک کرتے ہوئے امن و عامہ اور سیکیورٹی معاملات کو بہتر کر کے بھتے اور لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کرنا ایجنڈے کا حصہ ہے۔تحریک انصاف کے مجوزہ پلان میں نوجوانوں کے لیے ایک کروڑ نئی نوکریاں پیدا کرنا اور حکومتی اخراجات کو کم کرتے ہوئے آمدن بڑھانا بھی شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…