جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

عید کی چھٹیاں کرنے سے پہلے یہ ضرور پڑھ لیں، تعطیلات کا نیا نوٹیفکیشن کہاں سے آیا

datetime 17  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود سوشل میڈیا پر تعطیلات کے حوالے سے جعلی نوٹی فکیشن گردش کر رہا ہے جس سے سرکاری ملاز مین میں ابہام پیدا گیا ہے ۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں 21 سے 23 اگست (منگل سے جمعرات) تک کی تین روز کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔ نوٹی فکیشن پر وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکریٹری (لا ٹو) مرزا خالد محمود کے دستخط موجود تھے۔تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جعلی نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر تعطیلا ت میں اضافہ کردیا ہے جسکے مطابق 21 سے 24 اگست تک کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے نئے ترمیم شدہ نوٹیفیکیشن کے اجراء کی تردید کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ رواں سال عیدالفطر کی تعطیلات سے متعلق بھی اس طرح کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ وزارت داخلہ کے نوٹی فکیشن میں عیدالفطر کی 15 جون سے 18 جون تک 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔تاہم سوشل میڈیا پر عید کی چھٹیوں کے حوالے سے ایک جعلی نوٹی فکیشن سامنے آیا، جس میں عید کی تعطیلات کو 19 جون تک بتایا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…