پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب کے بڑے شہرمیں میگا پراپرٹی فراڈ کیس سامنے آ گیا،بروکر درجنوں افراد کو پراپرٹی کاروبار میں شراکت کا جھانسہ دیکر ڈیڑھ ارب روپے لیکر فرار

datetime 16  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ(آئی این پی) میگا پراپرٹی فراڈ 145بروکر درجنوں افراد کو پراپرٹی کاروبار میں شراکت کا جھانسہ دیکر ڈیڑھ ارب روپے لیکر فرار 145دو ہفتے گذر جانے کے باوجود کسی حکومتی ادارے نے نوٹس نہ لیا۔ متاثرین کی چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 60 دھلے کے محلہ مغل پورہ گلہ مسجد ریحان والا کے رہائشی بروکر رضوان عالم ولد محمد عالم انصاری نے مختلف افراد کو پراپرٹی کے کاروبار میں شراکت کا جھانسہ دیا

جس پر درجنوں افراد نے اس سے لدھیوالا 145مدو خلیل 145مغل پورہ وغیرہ میں پراپرٹی خریدی 145ملزم رضوان عالم نے انہیں اقرار نامہ تحریر کرا دیئے اور کسی کو اپنے چیکس دے دیئے۔ پھر ملزم رضوان پانچ اگست کو فون بند کر کے اچانک غائب ہو گیا۔ جس پر شہریوں نے اپنی پراپرٹی دستاویز کو چیک کیا تو معلوم ہوا کہ ملزم نے ایک ہی پراپرٹی کو چھ 145سات افراد سے رقم وصول کر کے اشٹام پیپرز پر اقرار نامہ دیئے ہوئے ہیں جبکہ کئی اشٹام کئی بوگس نکلے اسی طرح چیک بھی کیش نہ ہو سکے۔ اب تک 150 متاثرین سامنے آ چکے ہیں۔ جن سے ڈیڑھ ارب کے قریب رقم ہتھیالی گئی ہے۔ ملزم رضوان کے بارے معلوم ہوا ہے کہ وہ پانچ وقت نماز کا پابند اور ہر سال دو 145تین عمرے کرتا اور حج بھی کر رکھا ہے۔ رمضان میں غرباء میں راشن تقسیم کرنیکا اہتمام بھی کرتا تھا۔ عوام کو اس نے مذہبی لبادہ اوڑھ کر لوٹا اور شہری اس پر اندھا اعتماد کرتے رہے۔ اتنے بڑے پیمانے پر فراڈ پر حکومتی اداروں کی بے حسی سامنے آئی ہے تاحال ملزم کیخلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی اور نہ ہی کسی نے متاثرین سے رابطہ کیا ہے۔ متاثرین درخواستیں لکھوانے کیلئے کچہریوں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ داد رسی کیلئے کس کا در کھٹکھٹائیں۔ لٹنے والوں میں صحافی 145سیاستدان اور کاروباری افراد بھی شامل ہیں۔ متاثرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مذکورہ واقعہ کا از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…