جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

عامر خان نے دوسری شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی

datetime 16  اگست‬‮  2018 |

ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ اسٹار عامر خان اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنا زیادہ پسند نہیں کرتے مگر اب پہلی بار انہوں نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں خاموشی توڑ دی ہے۔ چینی میڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران عامر خان نے اپنی دوسری بیوی کرن راؤ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح وہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے جبکہ سابقہ بیوی سے ان کا تعلق کیسا ہے؟عامر خان نے بتایاکہ میری کرن سے پہلی ملاقات فلم ’’لگان ‘‘کی تیاری کے دوران ہوئی۔

وہ اس وقت اسسٹنٹ ڈائریکٹرز میں سے ایک تھی، مگر فلم کے دوران ہمارے درمیان کوئی تعلق نہیں بنا بلکہ ہم تو اچھے دوست بھی نہیں تھے، وہ میرے لیے بس یونٹ کے عملے میں شامل ایک فرد تھی، مگر جب میری پہلی بیوی سے علیحدگی ہوئی تو کچھ وقت کے بعد میری کرن سے پھر ملاقات ہوئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس مشکل وقت میں کرن کا فون آیا اور میں اس سے کافی دیر تک بات کرتا رہا، جب میں نے فون بند کیا تو خود سے کہنے لگا مائی گاڈ اس سے بات کرکے مجھے کتنی خوشی ہوتی ہے۔اس فون کال کے بعد عامر خان اور کرن راؤ کے درمیان رشتہ بن گیا اور وہ 2005 میں شادی سے پہلے کافی وقت تک اکٹھے رہے۔پہلی بیوی رینا دتہ سے علیحدگی کے 3 سال بعد عامر خان نے دوسری شادی کی ۔میں کرن کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتا، میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں اور اپنی زندگی میں اس کی موجودگی پر شکرگزار ہوں، وہ بہت زبردست شخصیت کی مالک ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ وہ میری زندگی میں شامل ہے۔اپنی پہلی بیوی کے بارے میں انہوں نے بتایاکہ رینا بھی بہت زبردست تھی، کئی بار رشتہ چل نہیں پاتا مگر میں ان سے محبت اور احترام کرتا ہوں، درحقیقت ہم دونوں ایک پراجیکٹ میں اکھٹے کام کررہے ہیں اور وہ اس کمپنی کی سی او او ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…