منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

‘‘شکوہ جواب شکوہ‘‘ پر پرفارم کرنے والا گلوکارہ نتاشا بیگ توجہ کا مرکز بن گئی

datetime 16  اگست‬‮  2018 |

کراچی(شوبز ڈیسک)کوک اسٹوڈیو کے سیزن 11 میں علامہ اقبال کے شہرہ آفاق کلام ’شکوہ جوابِ شکوہ‘ پر پرفارم کرنے والی نوجوان گلوکارہ نتاشا بیگ ان دنوں سب کی توجہ کا مرکز ہے، یہ سیزن اپنے آغاز سے ہی مقبولیت کے افق کو چھو رہا ہے۔کوک اسٹوڈیو کی جانب سے جب نتاشا بیگ ، فرید ایاز اور ابومحمد قوال و ہمنوا گروپ کی آواز میں علامہ اقبال کا شکوہ جواب شکوہ ، ریلیز کیا گیا۔

تو گویا انٹرنیٹ پر تہلکہ مچ گیا۔ گانا دو حصوں پر مشتمل ہے، پہلا حصہ جو کہ ’شکوہ‘ پر مبنی ہے، اس میں نتاشا صوفی روک کا جادو جگاتی ہیں تو دوسرے حصے میں جو کہ جواب شکوہ ، عمر خیام اور امجد حیدرآبادی کیکلام پر مشتمل ہے فرید ایاز اور ابومحمد قوال اپنی کلاسیکیقوالی کا جادو جگاتے نظر آتے ہیں۔ 2013 سے موسیقی کی دنیا میں ایکٹو نتاشا بیگ کو اس گانے نے شہرہ آفاق مقبولیت عطا کی ہے۔نتاشا بیگ کا خاندان بنیادی طور پر پاکستان کی حسین ترین وادی ہنزہ سے تعلق رکھتا ہے لیکن کراچی میں مقیم ہے، نتاشا 10 جنوری 1992 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنی تمام تر تعلیم یہیں حاصل کی ہے اور ایک نجی یونیوورسٹی سے فلم پروڈکشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔نتاشا بیگ نے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی ہے ، ان کا بچپن عابدہ پروین اور مائیکل جیکسن کو سنتے ہوئے گزرا ، ان کی موسیقی میں بھی ہمیں صوفی اور راک میوزک کیرنگ نمایاں دکھائی دیتے ہیں۔ 2013 میں موسیقی کے ایک مقابلے کے چھ فائنل امیدواروں میں نتاشا بیگ بھی شامل تھیں اور وہی سے ان کا موسیقی کا باقاعدہ سفر شروع ہوتا ہے، مقابلے کے بعد وہ ’ساؤنڈز آف کولاچی‘ نامی میوزک بینڈ سے وابستہ ہوگئیں۔ کچھ عرصہ بعد انہوں نے ساؤنڈز آف کولاچی کو چھوڑ کر ’کایہ ‘ نامی بینڈ میں شمولیت اختیار کرلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…