اداکارہ ہانیہ عامر بھی جنسی ہراسانی کیخلاف بول پڑیں

16  اگست‬‮  2018

کراچی(شوبز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ اداکارہ اور مشہور شخصیت ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہمیں ہمارے مداح جنسی ہراساں کریں۔نامور پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک اور گلوکارہ میشا شفیع کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر بھی جنسی ہراسانی کے خلاف بول پڑیں۔ انہوں نے حال ہی میں ٹوئٹر پر اداکاراؤں کو ان کے مداحوں کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے۔

مشہور شخصیت ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ مداح ہمیں عوامی مقامات پر جنسی ہراساں کریں۔ہانیہ نے کہا ایسی حرکت کرنے والوں کو ’’مداح‘‘ کس طرح کہا جاسکتا ہے جو ہماری محبت کے جواب میں ہمیں جنسی ہراساں کرکے شرمندہ کرتے ہیں اور ذہنی پریشانی دیتے ہیں۔ ہانیہ عامر نے کہا جب ہم عوامی مقامات پر جاتے ہیں تو لوگ ہمیں بے حد پیار اور محبت دیتے ہیں اورآپ لوگوں کی اسی محبت کے جواب میں ہم فنکار کچھ وقت آپ کے ساتھ گزارتے ہیں لیکن آپ ہی میں سے کچھ لوگ ہمیں ہراساں کرتے ہیں لہٰذا ان لوگوں کی اس حرکت کے بعد ہم دوبارہ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ آپ کے ساتھ وقت گزارنے کا ہمارا فیصلہ درست تھا؟ہانیہ عامر نے خواتین کے ساتھ پیش آنے والے جنسی ہراسانی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنسی ہراسانی کا دفاع کرنا بالکل بھی صحیح نہیں آج بھی چند لوگ خواتین کو صرف ایک’’چیز‘‘ کے طور پر دیکھتے ہیں اور یہ سوچ اسی وقت ختم ہوگی جب اس حوالے سے لوگوں کو صحیح تعلیم دی جائے گی۔ان چند افراد کی وجہ سے خواتین کا گھر سے باہرنکلنا مشکل ہوگیا ہے لہٰذا خواتین کی عزت کریں جیسے آپ ان سے عزت ملنے کی امید کرتے ہیں۔واضح رہے کہ چند روزقبل نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی جنسی ہراسانی کا واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایک اجنبی شخص کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ گلوکارہ میشا شفیع بھی علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگاچکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…