بھارت 2022 تک پہلا انسان بردار خلائی مشن بھیجنے کا خواہشمند

16  اگست‬‮  2018

بھارت(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے 2022 تک اپنا پہلا انسان بردار خلائی مشن بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) کی جانب سے انسان بردار خلائی مشن کو اگلے 40 ماہ کے اندر بھیجا جائے گا۔ یہ خلائی مشن 3 رکنی عملے پر مشتمل ہوگا جو کہ زمین کے نچلے مدار پر 5 سے 7 دن تک قیام کریں گے۔   104 سیٹلائٹس کا ریکارڈ : ‘ہم بھارت سے بہت آگے ہیں۔

پہلے انسان بردار خلائی مشن کو بھیجنے کا اعلان بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کیا۔ ان کا کہنا تھا ‘ بھارت ہمیشہ سے خلائی سائنس میں آگے رہا ہے مگر اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جب بھارت کی آزادی کے 75 سال مکمل ہوگئے، یعنی 2022 میں، تو اس وقت انسان بردار خلائی مشن کو بھیجنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی’۔ آئی ایس آر او کے اس مشن پر 90 ارب بھارتی روپے (ڈیڑھ کھرب پاکستانی روپے سے زائد) خرچ ہوگئے جبکہ اس سے قبل آزمائشی طور پر 2 انسانوں کے بغیر بھی خلائی پروازیں روانہ کی جائیں گی۔ اگر بھارت اس مقصد میں کامیاب ہوگیا تو وہ چوتھا ملک بن جائے گا جو انسانوں کو خلاءمیں بھیجنے میں کامیاب ہوئے۔ ہندوستان کابیک وقت 20 سیٹلائٹس خلاء میں بھیجنے کا ریکارڈ اس وقت یہ اعزاز امریکا، روس اور چین کے پاس ہے۔ بھارت کے خلائی پروگرام کا بجٹ 1.6 ارب ڈالرز کے قریب ہے جو کہ امریکا کے اسی مد میں مختص فنڈ کا 10 فیصد حصہ بھی نہیں جبکہ روس کے 15 فیصد خلائی بجٹ کے برابر ہے۔ بھارت اس سے قبل 2014 میں مریخ پر پہنچنے والا پہلا ملک بنا تھا اور اس مشن پر صرف 74 ملین ڈالرز خرچ ہوئے تھے، جبکہ ناسا کا Maven مشن کا خرچہ 671 ملین ڈالرز تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…