پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا لہذا صادق و امین نہیں رہے، عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اُٹھاسکیں گے یا نہیں؟فیصلہ پھرجسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ہاتھ میں، تحریک انصاف میں ہلچل

datetime 15  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیس کی سماعت کیلئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ٗ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اظہر من اللہ بینچ کے رکن ہیں ٗ کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے

عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے ٗ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ(آج) جمعرات کو کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ کے دوسرے رکن جسٹس اطہر من اللہ ہیں۔یاد رہے کہ دو رکنی بینچ شہدا فاؤنڈیشن کے حافظ احتشام احمد اور پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت یگا ٗ ہائی کورٹ کا بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزارت عظمی کے انتخاب میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے متفرق درخواست کی سماعت بھی کرے گا۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے اپنی بیٹی ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا لہذا وہ صادق و امین نہیں رہے، آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت وہ رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں، انہیں وزیراعظم بننے سے روکا جائے ۔یاد رہے کہ پہلے یہ کیس جسٹس شوکت صدیقی کے پاس ہی تھا جن کے ساتھ جسٹس عامر فاروق بنچ میں شامل تھے۔ تاہم 29 جولائی کو بینچ سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو علیحدہ کرکے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو شامل کیا گیا۔ مگر پھر یکم اگست کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب دونوں نے سماعت سے معذرت کر لی۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…