پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے وزارتوں سے متعلق اہم فیصلے، وزیر خارجہ اور وزیر اطلاعات کیلئے نام سامنے آگئے ،جانتے ہیں بابر اعوان کو کونسا عہدہ دیا جاسکتاہے؟

datetime 15  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزارت عظمیٰ کے مضبوط امیدوار اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آئندہ حکومت میں وزارتوں سے متعلق اہم فیصلے کر لیے ہیں۔ وفاقی کابینہ 20 اگست کو حلف اٹھائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور وزارتوں سے متعلق اہم فیصلے کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عبدالرزاق داؤ د کو وزیراعظم کا مشیر برائے تجارت اور بابر اعوان کو مشیرقانون بنایا جاسکتا ہے۔ عمران خان نے وزارت داخلہ کا قلمدان فی الحال اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ کا قلمدان دیا جائے گا۔ وزارت دفاع کے لیے پرویز خٹک اور وزارت خزانہ کے لیے اسد عمر کا نام زیر غور ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے لیے فواد چوہدری مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔ وزارت پانی و بجلی اور وزارت توانائی کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے انیسویں وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا اور وزارت عظمیٰ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہباز شریف میدان میں ہیں۔دریں اثناء چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں ۔ وزیراعظم کے لیے عمران خان کے تجویز کنندہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ہیں جب کہ تائید کنندہ فخر امام ہیں۔ قومی اسمبلی کے 17 جولائی کو ہونے والے اجلاس کے دوران قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا اور عمران خان مقابلہ ممکنہ طور پر متحدہ اپوزیشن کے امیدوار شہباز شریف سے ہوگا۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 18 جولائی کو ایوان صدر میں صدر ممنون حسین وزیراعظم سے حلف لیں گے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…