پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدے کیلئے چار امیدوار آمنے سامنے ،تمام امیدوار وں کے کاغذات کو جانچ پڑتال کے بعد درست قرار،انتخاب کا طریقہ کار بتادیاگیا

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدے کیلئے مجموعی طور پر چار امیدوار میدان میں آگئے ہیں،تمام امیدوار وں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں درست قراردیدیا گیا ہے۔سپیکر کے عہدے کیلئے تحریک انصاف کے اسد قیصر اور پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ کے درمیان مقابلہ ہوگا

جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئے تحریک انصاف کے قاسم سوری اور اپوزیشن کی جانب سے اسد محمود میدان میں ہیں ۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب خفیہ شماری سے ہوگا ،پہلے مرحلے میں سپیکر کا انتخاب ہوگا ،انتخاب قومی اسمبلی کے قاعدہ نو باب تین کے تحت ہوگا ۔اجلاس کی صدارت موجودہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کرینگے ۔اجلاس شروع ہونے کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہوجائے گا ،کسی بھی رکن کو موبائل سے ووٹ کی تصویر بنانے کی اجازت نہیں ہوگی ،ہر ووٹر کو بیلٹ پیپر سیکرٹری اسمبلی کی طرف سے جاری ہوگا ،امیدوار اپنے دو دو پولنگ ایجنٹوں کے نام سپیکر کو دے سکیں گے،ووٹرز لسٹ کے مطابق جب تمام ووٹرز ووٹ ڈال لینگے تو سپیکر ووٹنگ ختم ہونے کا اعلان کرینگے ،امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی ہوگی جس کے بعد سپیکر سب کے سامنے نتیجے کا اعلان کرینگے۔نتائج کے اعلان کے بعد سبکدوش ہونیوالے سپیکر کامیاب ہونیوالے سپیکر سے حلف لینگے ۔ نیا سپیکر اسی طریقہ کار کے تحت ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کروائے گا۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…