جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈیم فنڈز میں رقوم جمع کرانے کا سلسلہ جاری اب کی بار کس نے کروڑوں روپے فنڈ میںدینے کا اعلان کر دیا

datetime 14  اگست‬‮  2018 |

کراچی (نیوز ڈیسک)ہیئرڈریسراینڈ بیوٹیشن ویلفیئرایسوسی ایشن آف پاکستان،رجسٹرڈ (ایچ بی ڈبلیو اے پی)کے جنرل سیکریٹری ایم اے انورنے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر کی ہیئرڈریسرز برادری نے بھرپور انداز سے جشن آزادی کی خوشیاں منائیں، پاکستان ہمارے آباو اجداد کے جذبہ ایثار لگن اور مسلسل جد وجہد کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے،ضروری ہے کہ ہم قومی یکجہتی کو دوبارہ اپنے دلوں میں زندہ کریں جس کی مثال 71سال پہلے قائم کی گئی تھی۔وہ ایسوسی ایشن کے محمودآباد سب

آفس میںہیئرڈریسرز برادری کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر سرفراز احمد،مہندی خان،محمدپرویز،غلام عباس،بابا اسماعیل اورمختلفٹائونز کے ہیئرڈریسرزرہنما بھی موجود تھے۔اجلاس میں ایک قرار داد پیش کی گئی جس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس ثاقب نثار کے قائم کردہ دیامیربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈمیں ملک بھر کے تمام ہیئرڈریسرز اپنی ایک دن کی آمدنی اپنے قریبی بینکوں کی برانچوں میںجمع کرائیں گے ۔ایم اے انور نے کہا کہ شہر بھر کے ہیئرڈریسرز اور بیوٹیشنز کے زیراستعمال اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنااضافہ ہوچکاہے جبکہ گزشتہ تین سال سے ہیئرڈریسرز برادری نے ہیئرکٹنگ،شیو،فیس واش،کلر سمیت تمام تر کاموں کے ریٹس میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے لیکن اب بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر نرخوںمیں اضافہ ضروری ہوچکا ہے کیونکہ مہنگائی نے کمرتوڑ کر رکھ دی ہے اورف ہیئرڈریسرزمہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہیں۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہیئرڈریسرز کے لئے نئے نرخنامہ کا اجراء آئندہ چندروز میں کردیا جائے گا اور نئی ریٹ لسٹ ایسوسی ایشن کے دفتر سے حاصل کی جاسکے گی۔اجلاس میں شریک تمام شرکاء نے ایم اے انور کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر ناصر محمود نے کہا کہ ہیئرڈریسرز کو ایک بار پھر متحد کرنے کا سہرا ایم اے انور کے سر ہے اور اب ہمیں اپنی صفوں سے ناپسندیدہ عناصر کو نکالنا ہوگا۔ غلام عباس نے شہر میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیااور اس توقع کا اظہار کیا کہ نئی حکومت ہیئرڈریسرز برادری کے مسائل حل کرے گی اور مہنگائی کو کم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…