اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

’’ تبدیلی آئی رے ‘‘سکول ٹیچر کی بیٹی بھی رُکن اسمبلی بن گئی یہ خاتون کون ہے اورکس معروف ترین خاندان سے تعلق رکھتی ہے؟ تحریک انصاف نے نئی تاریخ رقم کر دی

datetime 14  اگست‬‮  2018

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) کپتان نے جس تبدیلی کا وعدہ قوم سے کیا تھا وہ نبھا دیا، تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہو کر سکول ٹیچر کی بیٹی بھی رکن اسمبلی منتخب ، نئی تاریخ رقم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے جس نئے پاکستان اور تبدیلی کا وعدہ قوم سے کیا تھا اس کا آغاز الیکشن سے ہی کر دیا ہے ۔ تحریک انصاف نے خواتین کی مخصوص نشست پر ایک سکول ٹیچر

کی بیٹی کو رکن سندھ اسمبلی بناکرنئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی دعا بھٹو ایک سکول ٹیچر کی بیٹی ہیں اور پی ٹی آئی کی جانب سے انہیں رُکن اسمبلی منتخب کیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں حلف اُٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعا بھٹو کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ ، اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے ، عمران خان نے لاڑکانہ کی اصلی بھٹو کو ٹکٹ دے کر پورے ملک میں مثال قائم کی ہےمیں کسی بھی سندھ کے وڈھیرے یا جاگیر دار کی بیٹی نہیں ہوں بلکہ ایک سکول ٹیچر کی بیٹی ہوں ۔میں اس موقع پر اپنے والد کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل بنایا ہے اور ساتھ ہی میں عمران خان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے مجھے ٹکٹ جاری کیا اور یہاں تک پہنچنے میں میری مدد کی۔ دعا بھٹو نے اس عزم کا اعائدہ کیا کہ وہ اپنے لیڈر عمران خان کے ویژن پر چلتے ہوئے سندھ سے کرپشن ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی جبکہ سندھ کی بیٹیوں کو لٹیروں اور جنگلی لوگوں سے نجات دلا کر ہی دم لیں گی ۔واضح رہے کہ خواتین کی نشستوں پر جہاں معروف خواتین کو موقع دیا گیا ہے وہیں تحریک انصاف کی جانب سے کئی ایسی خواتین اور اقلیتی اراکین کو موقع دیا گیا جو کہ بالکل نئے چہرے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر معروف سیاسی خاندانوں کی خواتین کو ٹکٹ دیکر اسمبلیوں میں لایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…