ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کیساتھ محبت کے اعتراف کی تصدیق کرلی

datetime 14  اگست‬‮  2018 |

ممبئی(شوبز ڈیسک) کافی عرصے سے میڈیا میں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی محبت کے چرچے تھے اور رواں سال مئی میں عالیہ بھٹ نے ایک پروگرام میں اس محبت کا اعتراف کرکے تصدیق کر دی۔ اب ان کی شادی کے حوالے سے بھی اہم خبر آ گئی ہے۔ رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے بھی عالیہ کو بطور بہو قبول کر لیا ہے۔ اس سے قبل رنبیر کپور کی تمام گرل فرینڈز، بشمول کترینا کیف اور دپیکا پڈوکون، کو نیتو کپور نے پسند نہیں کیا تھا۔ دوسری طرف رنبیر کے والد رشی کپور نے رنبیر کی زندگی میں آنے والی ہر لڑکی کو کھلے دل سے قبول کیا۔کپور خاندان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے۔

عالیہ بھٹ نے نیتو کا دل جیت لیا ہے اور وہ اسے بہو بنانے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ چنانچہ اب رنبیر اور عالیہ کی شادی پکی ہو چکی ہے۔ اگر سب کچھ ٹھیک چلتا رہا تو ان کی شادی آئندہ سال میں کسی وقت ہو جائے گی۔ عالیہ اور رنبیر دونوں بھی شادی کے لیے تیار ہیں۔ تاہم کپور خاندان کی بہوؤں کی روایت کے برعکس عالیہ شادی کے بعد بھی شوبز سے وابستہ رہیں گی۔ اس سے قبل نیتو کپور اور کرینہ کپور کی والدہ ببیتا نے کپورخاندان میں شادی کے بعد فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…