سری دیوی کی 55ویں سالگرہ پرجھانوی نے ماں کی یادیں تازہ کردیں

14  اگست‬‮  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی 55 ویں سال گرہ کے موقع پر بیٹی جھانوی کپور نے ماں کی یادیں تازہ کردیں۔بالی ووڈ پر راج کرنے والی آنجہانی اداکارہ سری دیوی نے اپنے فنی کیریئر میں کئی مشہور فلمیں کیں اور بہترین اداکاری کی بدولت کئی ایواڈز اپنے نام کئے جب کہ انڈسٹری میں وہ مقام بنایا کہ فلم انڈسٹری میں اْن کا کوئی ثانی نظر نہیں آتا، آج ان کی 55 ویں سالگرہ پران کے مداح، فنکاراور گھروالے انہیں یاد کرکے افسردہ دکھائی دیئے۔اس موقع پر سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے انسٹا گرام پر بچپن کی تصویر شیئر کرائی جس میں وہ سری دیوی کی گود میں ہیں اور پیچھے والد بونی کپور بھی خوشگوار

موڈ میں نظر آرہے ہیں۔بونی کپور کا اپنی اہلیہ سری دیوی کی سالگرہ پر انہیں یاد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا میں دو طرح کے فنکار ہیں ان میں سے ایک اداکاراوردوسرا لیجنڈ ہوتا ہے لیکن دونوں میں فرق یہ ہے کہ اداکار کو یاد رکھنا پڑتا ہے جب کہ لیجنڈ ہمیشہ یاد رہتے ہیں اور وہ کبھی نہیں مرتے، سری دیوی ایک لیجنڈ اداکارہ تھیں جو ہر دم ہر پل ساتھ رہتی ہیں۔انیل کپور کا بھی اپنی بھابھی کی سالگرہ پرکہنا تھا کہ سری دیوی ایک ستارہ تھیں جس نے نہ صرف اسکرین کو روشن کیا بلکہ جسے بھی چھوا اس کی زندگی روشن بنادی۔ کوئی بھی دن ایسا نہیں گزرتا جب ہم آپ کو یاد نہ کرتے ہوں، ہم جھانوی اور خوشی میں آپ کا عکس ہر روز دیکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…