پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

تصویر بنواتے ہوئے آج کا واقعہ عمران خان کی سیاسی اپروچ کو ظاہر کرتا ہے‘ عمران خان کے ساتھ تصویر میں آصف علی زرداری کی مسکراہٹ کیا کہہ رہی ہے؟نوازشریف کاٹرائل اوپن ہے تو پھر کلوز ٹرائل کیسے ہوتے ہیں؟ جاوید چودھری کاتجزیہ‎

datetime 13  اگست‬‮  2018 |

آج ملک کی 15ویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس تھا‘ آج 331ارکان اسمبلی نے حلف اٹھایا‘ یہ ملکی تاریخ کی تیسری مسلسل جمہوری قومی اسمبلی ہے اور یہ بات انتہائی خوش آئند ہے۔ متوقع وزیراعظم عمران خان آج جب قومی اسمبلی آئے تو انہیں دستور کے مطابق تصویر بنوانی پڑ گئی‘ یہ سفید شلوار قیمض میں ملبوس تھے‘ فوٹوگرافر نے انہیں بتایا‘ انہیں ویسٹ کوٹ پہننی پڑے گی‘ عمران خان کے پاس ویسٹ کوٹ نہیں تھی چنانچہ انہوں نے فوری طور پر فوٹو گرافر کی ڈھیلی ڈھالی ویسٹ کوٹ پہنی‘

تصویر بنوائی‘ مسئلہ حل کیا‘ ویسٹ کوٹ اتاری اور ایوان میں چلے گئے‘ یہ واقعہ عمران خان کی سیاسی اپروچ کو ظاہر کرتا ہے‘ انہوں نے ویسٹ کوٹ تلاش کرنے ‘ اس کا انتظار کرنے کی بجائے فوٹوگرافر کی ڈھیلی ڈھالی ویسٹ کوٹ لے کر کام چلا لیا‘ انہوں نے اگر حکومت چلانے کیلئے بھی یہی اپروچ استعمال کی‘ ان کو جہاں سے جو کام کا بندہ ملا‘ انہوں نے اسے ویسٹ کوٹ کی طرح اٹھا کر کام شروع کرا دیا تو یہ کامیاب ہو جائیں گے‘ ورنہ دوسری صورت میں یہ پھنس جائیں گے۔ ان کے پاس سوچنے، سمجھنے اور انتظار کرنے کا وقت نہیں ہے‘ قوم کی توقعات بہت ہائی ہیں‘ ان ہائی توقعات میں ویسٹ کوٹ والی اپروچ ہی کام آ سکے گی چنانچہ اس اپروچ کو جاری رکھیں‘ آپ کامیاب ہو جائیں گے۔ ہم آج کے موضوعات کی طرف آتے ہیں‘ آج عمران خان نے ایوان میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے ساتھ شیک ہینڈ بھی کیا اور فوٹو سیشن بھی‘ زرداری صاحب کے ساتھ ان کی تصویر بہت معنی خیز تھی‘ آصف علی زرداری‘ اس تصویر میں غیر ضروری حد تک خوش نظر آ رہے ہیں‘ یہ مسکراہٹ اپنے منہ سے بہت کچھ کہہ رہی ہے‘ یہ کیا کہہ رہی ہے‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا جبکہ آج میاں نواز شریف کو ایک ماہ کی قید کے بعد العزیزیہ مل اور فلیگ شپ کمپنی کے الزامات میں ایک بار پھر احتساب عدالت لایا گیا‘ یہ اوپن ٹرائل تھا لیکن اس اوپن ٹرائل میں میڈیا کو عدالت میں داخل ہونے دیا گیا اور نہ ہی ن لیگ کے رہنماؤں کو‘ میاں نواز شریف کو بکتر بند گاڑی میں بھی عدالت لایا گیا‘ اگر یہ ٹرائل اوپن ہے تو پھر کلوز ٹرائل کیسے ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…