پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

نئے پاکستانی وزیراعظم کی حلف برداری ،بھارتی صحافیوں نے پاکستان پہنچنے کیلئے سرتوڑ کوششیں شروع کردیں،حیرت انگیز صورتحال

datetime 13  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)بھارتی ٹی وی چینل زی ٹی وی کی ٹیم نے پاک فوج کو بدنام کرنے کی غرض سے پاکستان آنے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد نئے پاکستانی وزیراعظم کی حلف برداری کے نام پر ویزوں کے حصول کیلئے اپنے سابق ملازم یوسف بیگ مرزا کو متحرک کر دیا ، سابق ایم ڈی پی ٹی وی زی ٹی وی سمیت دیگر بھارتی اداروں کے صحافیوں کو ویزے دلانے کیلئے سرگرم ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق یوسف بیگ مرزا نے 22 جنوری 1998 ء کو پی ٹی وی جائن کیا ،

اس سے قبل وہ بھارتی ٹی وی زی انٹر نیشنل میں خدمات سرانجام دیتے رہے ، انکی طرف سے فراہم کردہ سی وی کے مطابق انہوں نے زی ٹی وی میں جنرل مینجر ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے عہدوں پر کام کیا۔ انہوں نے اپنی تعلیمی قابلیت لندن سے ایم بی اے بتائی تاہم انہوں نے کسی ادارے کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی انہوں نے ریکارڈ کیلئے تعلیمی سرٹیفیکیٹس یا ڈگریز فراہم کیں ۔ پی ٹی وی کی ملازمت اختیار کرنے کے ایک ماہ سے بھی کم عرصہ کے دوران انہوں نے اس وقت کے وزیر سے میڈیا سے متعلق اخراجات کیلئے سیکرٹ فنڈز حاصل کرنا شروع کر دیئے حالانکہ وہ ایم ڈی پی ٹی وی کی حیثیت سے ایسی کسی سرگرمی کے مجاز نہیں تھے ۔ وہ صوابدیدی فنڈ کے نام پر بھی بھاری رقوم وصول کرتے رہے ۔ اس وقت کے چیئرمین پی ٹی وی پرویز رشید بھی سیکرٹ فنڈ کی رقوم وصول کرتے رہے ۔ جولائی 1999 ء میں ایک برطانوی اخبار میں پاک فوج کیخلاف ایک اشتہار شائع ہوا دلچسپ امر یہ ہے کہ مذکورہ اشتہار کی اشاعت سے قبل یوسف بیگ مرزا ادارے کی اسائنمنٹ کے نام پر برطانیہ گئے ۔ مذکورہ اسائنمنٹ کی نوعیت اب تک ایک راز ہے ۔ بعدازاں مذکورہ اشتہار کا کس طرح سے جواب دیاجائے کے موضوع پر ہونیوالے ایک مباحثے کے دوران یوسف بیگ مرزا نے میڈیا اداروں کے سربراہوں کے سامنے یہ موقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ دو ممالک کی افواج سے متعلق ہے اور اس فورم کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ یوسف بیگ مرزا نے پی ٹی وی چھوڑنے کے بعد ایک نجی چینل جائن کیا

جہاں اطلاعات کے مطابق ان کی ذمہ داریاں بھارت اور بھارتی تعلیمات کافروغ تھا۔ مذکورہ ذمہ داریوں کے حوالے سے اب تک واضح طور پر کچھ سامنے نہیں آیا۔ ذرائع کے مطابق زی ٹی وی کی ٹیم نے پاک فوج کو بدنام کرنے کیلئے چھپ چھپا کر پاکستان آنے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد انہوں نے اپنے سابق ملازم یوسف بیگ مرزاکو ایک بار پھر متحرک کر دیا ہے تاکہ پاکستان کے نئے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کی کوریج کے نام پر پاکستان کے ویزے حاصل کئے جا سکیں ۔ذرائع کے مطابق یوسف بیگ مرزا زی ٹی وی اور دیگر اداروں کے بھارتی صحافیوں کو ویزا دلانے کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں ۔ ذرائع کے مطابق 9 سال تک ایم ڈی پی ٹی وی رہنے والے یوسف بیگ مرزا کئی مالیاتی اور اخلاقی سیکنڈلزمیں ملوث رہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…