لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 7 میں بڑی خامی سامنے آگئی ، بری خبر یہ ہے کہ محققین نے اس میں سنگین سیکیورٹی مسائل کی نشاندہی کی ہے۔ آسٹریا کی Graz ٹیکنیکل یونیورسٹی کے محققین کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس 7 میں مائیکرو چپ سیکیورٹی خامی کی وجہ سے اس میں ہیکنگ کے امکانات کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔تحقیق میں بتایا گیا۔
یہ میلٹ ڈاﺅن نامی خامی ہیکرز کے حملے کو کامیاب بنانے کا باعث بن سکتی ہے۔ سام سنگ کو ماضی میں اس خامی سے محفوظ سمجھا جاتا تھا جو کہ اکثر کمپیوٹنگ ڈیوائسز کے لیے انتہائی خطرناک ہوتی ہے۔ دوسری جانب کمپنی نے بھی اس حوالے سے تسلیم کیا کہ اس نے ایک سیکیورٹی اپ ڈیٹ تیار کرکے گلیکسی ایس 7 فونز کو میلٹ ڈاﺅن سے بچانے کے لیے گزشتہ ماہ صارفین تک پہنچانا شروع کی تھی۔اس خامی کے ذریعے ہیکرز کو ڈیوائسز میں موجود حساس معلومات پڑھنے کا موقع ملتا ہے جبکہ گزشتہ دہائیوں میں اس کی وجہ سے لاکھوں چپس متاثر ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہماری پروڈکٹس اور سروسز میں سیکیورٹی کو پہلی ترجیج حاصل ہے- لندن میں منعقدہ ’بلیک ہیٹ‘ کانفرنس میں موجود سائبر سیکیورٹی فرم ’ناؤ سیکیور‘ کے ایک محقق ریان ویلٹن کے حوالے سے بتایا کہ ان فونز میں پہلے سے موجود ایک خامی کی وجہ سے صارف کی سائبر سیکیورٹی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ دنیا میں اس وقت 50 ملین صارفین گلیکسی ایس 7 اس استعما ل کر رہے ہیں۔